حیات قدسی — Page 432
۴۳۲ سنائی۔جسے سن کر آپ بہت ہنسے اور اس کو گھر جا کر بھی سنایا کہ مولوی را جیکی نے علماء مخالفین کے متعلق یہ واقعہ بطور مثال کے سنایا ہے۔آپ نے اسے بہت ہی پسند فرمایا۔اور پھر کئی جگہ اس لطیفہ کو تکرار کے ساتھ سنایا۔وہ لطیفہ حضرت اقدس سیدنا المسيح الموعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخالف علماء سوء کی ضلالت اور حماقت کی ایک مثال ہے۔میں نے بیان کیا کہ ایک مولوی صاحب نے ایک مجمع میں وعظ سنایا اور فرمایا کہ افسوس ہے کہ ہمارے مسلمان بھائی اور بہنیں معمولی معمولی مسائل سے بھی واقفیت نہیں رکھتے۔چند ہی روز کی بات ہے کہ ایک میاں بیوی جو نیک اور نمازی مسلمان ہیں انہوں نے مجھے سے یہ مسئلہ دریافت کیا کہ حضرت رسولِ خدا کی سنت کے رُو سے کتنی اور کون کونسی سواری کرنا مسلمان کے لئے مسنون ہے۔میں نے انہیں بتایا کہ حضرت رسولِ خدا نے گھوڑی کی سواری فرمائی ہے۔عرب کے گدھے پر جو عام طور پر سواری کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں بوقت ضرورت اس پر بھی سواری فرمائی ہے۔اور اونٹوں کی سواری کا تو عربوں میں دستور ہی ہے۔آپ نے اونٹ کی سواری بھی بارہا کی ہے۔جب مولوی صاحب نے ایک اجتماع میں جس میں علاوہ مسلمان بھائیوں کے مسلمان بہنیں بھی وعظ سننے کے لئے آئی ہوئی تھیں یہ بیان کیا اور ایک مسلمان عورت نے یہ وعظ مسنون سواریوں کے متعلق سنا تو دوسری بہنوں سے کہنے لگی خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ دوسواریوں کی سنت پر عمل کرنا تو مجھے نصیب ہوا ہے۔گھوڑے کی سواری کی سنت پر عمل کرنا بھی اور گدھے پر سواری کرنے کی سنت پر بھی۔اب اونٹ کی سواری کی سنت پر عمل کرنا باقی رہ گیا ہے۔اللہ کی ذات ہے کہ اونٹ والی سنت کے متعلق بھی سرخروئی نصیب فرمائے۔چند دن بعد اس عورت کے شوہر کے بھتیجے کی شادی کی تقریب پیش آئی۔اس تقریب شادی پر بہت سے رشتہ دار اور تعلقات محبت والے آئے اور اس طرح ایک بہت بڑے مجمع کی صورت ہو گئی۔اس عورت حریص عملِ سنت کو اس کے شوہر نے کہا کہ میرے کپڑے کچھ میلے سے ہیں ، دھو دئیے جائیں۔عورت نے کہا بہت اچھا کپڑے اتاردیں میں ابھی جو ہر پر جا کر دھو لاتی ہوں۔چنانچہ اس نے جو ہر پر کپڑے دھو کر سو کھنے کے لئے دھوپ میں ڈال دیئے اور خود ڈھاب کے پانی میں غسل کرنے لگ گئی۔اتفاق سے ایک اونٹ شادی والے گھر کا ا دھر اُدھر چہ تا ہوا اس ڈھاب سے پانی پی کر وہاں ڈھاب کے کنارے پر ہی بیٹھ گیا۔وہ عورت بھی غسل کر رہی تھی۔بحالت غسل اسے اونٹ کو دیکھتے ہی دل میں خیال آیا کہ اس اونٹ کا اس وقت