حیات قدسی — Page 397
۳۹۷ خوابوں کو مبارک کرے۔روپیہ مل گیا ہے۔جزاکم اللہ۔وفات تو اللہ تعالی جانتا ہے کہ کون پہلے پا جائے۔لیکن آپ میری زندگی میں فوت ہوں تو انشاء اللہ ضرور خود جنازہ پڑھوں گا کہ آپ صحابی ، سلسلہ کے مبلغ اور مخلص خادم سلسلہ ہیں۔والسلام خاکسار قمر الدین برائے پرائیویٹ سیکرٹری اعلان مصلح موعود اور میرا عریضہ تہنیت سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جب مصلح موعود ہونے کا اعلان فرما یا تو خاکسار نے حضور کی خدمت میں ایک خط لکھا جو حضور کے قلمی جواب کے ساتھ ذیل میں درج ہے:۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم و آله مع تسليم و مسيح الموعود و آله المحمود سید نا حضرت اقدس صلوات الله عليكم مع البركات كلها و افاز كم الله فوزاً فوق كل فوز عظیم۔آمین ثم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔خیریت مطلوب۔الحمد لله ثم احمد للہ کہ حضور اقدس کا خطبہ جمعہ جس میں حضور نے مصلح موعود کی بشارت عظیمہ کا الہام الہی اور اعلام خداوندی کی بنا پر اپنے تئیں مصداق قرار دے کر اعلان فرمایا ہے۔مجھے بھی سفر میں پڑھنے کا موقع ملا۔یہ اعلان خدا تعالیٰ کی فعلی شہادت اور واقعات کی تصدیق سے ” نور علی نور کی شان رکھتا ہے۔اور جملہ افراد جماعت احمدیہ کے لئے یہ اعلان خلافت ثانیہ کے دور میں عید جدید کی حیثیت رکھتا ہے خدا تعالیٰ اس فرخندہ اعلان کو حضرت اہلیت ، جماعت احمد یہ اور جملہ اقوام عالم کے لئے با برکت بنائے به فضل حضرت رب تبارک مبارک ہو۔مبارک ہو۔مبارک ہو