حیات قدسی

by Other Authors

Page 390 of 688

حیات قدسی — Page 390

۳۹۰ حضرت مسیح علیہ السلام کا آسمان پر جانا ثابت ہوتا ہے۔میں نے کہا رفع کی نسبت آسمانوں کی طرف نہیں بلکہ اللہ تعالی کی طرف ہے۔کہنے لگے کہ اللہ تعالیٰ بھی تو آسمان پر ہی ہے۔کیا آپ دکھا سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ زمین پر بھی کسی آیت سے ثابت ہوتا ہے۔میں نے کہا ہاں۔سورہ انعام کے شروع میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَهُوَ اللَّهُ فِي السَّمَوَاتِ وَ فِي الْأَرْضِ 2۔یعنی اللہ آسمانوں میں بھی ہے اور زمین میں بھی۔پھر میں نے کہا کہ آیت هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَمَا كُنتُم 18 سے بھی خدا تعالیٰ کی معیت انسانوں کے ساتھ ہر جگہ ثابت ہوتی ہے۔اور انسان زمین پر ہی ہوتے ہیں۔پھر قرآن کریم میں یہ بھی مذکور ہے کہ جہاں تین آدمی اکٹھے ہوں۔وہاں چوتھا خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اور جہاں پانچ ہوں وہاں چھٹا خدا تعالیٰ ہوتا ہے۔اس سے بھی خدا تعالیٰ کا زمین پر ہونا ثابت ہوتا ہے۔اس پر مولوی صاحب نے بالکل خاموشی اختیار کر لی۔علماء کی طرف سے افسوسناک تحریف غیر احمدی علماء نے علماء نصاری کی تائید میں حیات مسیح کو ثابت کرنے کے لئے تحریف لفظی و معنوی کے افسوسناک نمونے دکھائے ہیں۔سیالکوٹ کے محلہ یعقوب اراضی کے مہر غلام حسین اور مہر غلام حسن جو باغبان قوم کے معزز رکن تھے۔جب اہل حدیث سے احمدی ہوئے تو مولوی محمد ابراہیم صاحب سیالکوٹی کو جو خود بھی اہل حدیث تھے، اس اطلاع سے بہت دکھ ہوا۔وہ ان دونوں بھائیوں کے پاس گئے۔اور انہیں مرتد کرنے کے لئے ان کے مکان کی چھت پر چڑھ کر آیت يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَ رافِعُكَ کی تلاوت کرتے ہوئے بجائے رَافِعُكَ اِلَی کے رَافِعُكَ إِلَى السَّمَاءِ پڑھنے لگے۔جب ان دونوں بھائیوں نے کہا کہ مولوی صاحب ! تحریف کا نمونہ نہ دکھاؤ۔اور اِلَی کواِلَى السَّمَاء نہ پڑھو تو مولوی صاحب نے کہا کہ مجھے تو آپ کے مرزائی ہونے سے بے حد صدمہ ہوا ہے۔آپ میرے پرانے دوست اور محب تھے۔بے شک الی کی جگہ إِلَى السَّمَاء پڑھنا تحریف ہے۔لیکن میں نے معنوں کو واضح کرنے کے لئے ایسا کیا ہے تا کہ آپ مرزائیت سے تائب ہو کر واپس فرقہ اہل حدیث میں آجائیں۔