حیات قدسی — Page 262
فالحمد لله علی ذالک ۲۶۲ چونکہ ان حصص کی تدوین کے لئے کافی فراغت میسر نہیں آسکی۔اس لئے خلاصہ پیش کرتے ہوئے باوجود کوشش کے بعض اغلاط رہ گئی ہیں جن کا افسوس ہے۔امید ہے کہ آئندہ ایڈیشنوں کی طباعت کے وقت مناسب اصلاح کر دی جائے گی۔حصہ چہارم کی طباعت و اشاعت کا مالی بوجھ زیادہ تر جناب چوہدری محمد عبد اللہ خاں صاحب امیر جماعت احمدیہ کراچی نے برداشت کیا ہے۔اور ذاتی دلچسپی اور مخلصانہ تعاون سے اس مشکل کام کو آسان کرنے میں مددفرمائی ہے۔فجزاه الله احسن الجزاء۔اسی طرح جناب شیخ رحمت اللہ صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ کراچی اور جناب شیخ کریم بخش صاحب کو ئٹہ نے بھی اس تعلق میں قابل قدر مالی امداد فرمائی ہے۔فجـراهـم اللـه احسن الجزاء۔اس حصہ کے مسودہ کی درستی اور اصلاح کا کام عزیز مبشر احمد صاحب را جیکی نے کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب احباب کو اپنی طرف سے بہترین جزاء عطا فرمائے۔ابھی مزید مواد بھی موجود ہے جو انشاء اللہ حسب توفیق آئندہ شائع کر دیا جائے گا۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے اس تصنیف کو مفید اور بابرکت بنائے۔آمین کتاب کو پریس میں بھجواتے وقت میں شدید طور پر بیمار ہو گیا ہوں۔اس لئے طباعت کے کام کی نگرانی کماحقہ نہیں ہو سکی اور نہ مضامین میں ترتیب دی جاسکی ہے۔احباب کرام سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے مجھے صحت کاملہ عطا فرما کر خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔آمین عليه توكلتُ وَ اليه أنيب طالب دعا خاکسار برکات احمد را جیکی واقف زندگی قادیان دارالامان