حیات قدسی

by Other Authors

Page 153 of 688

حیات قدسی — Page 153

۱۵۳ الله الرحمن الرحيم - نحمده ونصلى على رسوله الكريم بسم جلد سوئم معیار صداقت سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عہد سعادت کا ذکر ہے کہ حضور اقدس احمد یہ بلڈ نگکس لاہور میں قیام فرما تھے۔نماز عصر مسجد میں ادا فرما کر جب حضور باہر تشریف لائے تو حضور کی معیت میں بہت سے احباب تھے یہ عاجز بھی بارگاہ اقدس میں حاضر تھا۔آپ جب جنوبی جانب مسجد کی دیوار کے پاس پہنچے تو ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضور ! مولوی ظفر علی خاں ایڈیٹر اخبار زمیندار ایک مجلس میں بطور اعتراض کے کہہ رہے تھے کہ مہدی مسیح اور نبی ، رسول ہونے کا دعوئی تو کیا جاتا ہے لیکن صداقت کے ثبوت کے لئے کوئی نشان بھی پیش نہیں کیا جاتا۔حضور اقدس نے یہ سن کر فرمایا کہ ہماری صداقت کو معلوم کرانے کے لئے خدا تعالیٰ نے ہزار ہانشانات اور معجزات دکھائے ہیں۔طالبان ہدایت کی تسلی کے لئے ایک عظیم الشان نشان اِنِّي مُعِينٌ مَّنْ اَرَادَ إِعَانَتَكَ وَ إِنِّي مُهِينٌ مَّنْ اَرَادَ اهَانَتگ کا الہام بھی ہے یعنی یہ کہ جوشخص میری اعانت کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی اعانت کرنے والا ہو گا اور جو شخص میری اہانت کا ارادہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی اہانت کرنے والا ہو گا۔پس جو چاہے اس معیار کے رُو سے بھی میری سچائی کا کھلا کھلا نشان دیکھ لے۔میں نے حضور کا یہ کلام معجز التیام اپنے کانوں سے سنا۔ہو سکتا ہے الفاظ میں کچھ کمی و بیشی ہوگئی ہولیکن مفہوم اور مطلب قریباً قریباً یہی تھا۔جو عرض کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی شان ہے کہ مولوی ظفر علی صاحب نے اس کے بعد ایک طویل عرصہ احمدیت کی مخالفت میں گزارا اور بہت دفعہ انی مهین من اراد اهانتک کے وعید کی زد میں آئے۔جس کا ذکر سلسلہ کے اخبارات میں بھی وقتا فوقتا آتا رہا ہے وہ خود تو اب بریکا را ور معذور ہو چکے ہیں لیکن ان کی اس ذلت اور توہین سے اب ان کی اولاد میں سے بھی بعض حصہ لے رہے ہیں۔فاعتبروا یا اولی الابصار