حیات قدسی

by Other Authors

Page 151 of 688

حیات قدسی — Page 151

۱۵۱ اور معین مولیٰ کی امداد اور اعانت کا خواستگار ہوں۔اے میرے محسن حقیقی اور قادر و ذوالجلال خدا تو اپنی بے شمار عنایات اور بے پایاں رحمت سے میرا معین و مددگار ہو۔آمین جذبہ تشکر اللہ تعالیٰ کی اس حقیر و نا چیز پر بے شمار اور بے حد و حساب رحمتیں ہیں جو باراں رحمت کی طرح متواتر اور پیہم نازل ہو رہی ہیں۔اس محسن حقیقی کے خاص فضل و احسان نے مجھے حقیر و بے نوا بادیہ نشین کو یہ توفیق بخشی کہ مجھے حضرت احمد نبی اللہ نائب و بروز حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپ کی بیعت و تصدیق کا شرف ۱۸۹۷ء میں حاصل ہوا اور ۱۸۹۹ء میں آپ کی زیارت و صحبت سے استفاضہ کا موقع ملا۔اس نعمت عظمیٰ کا شکر ادا کرنا میرے بس کی بات نہیں۔اگر میں قیامت تک بھی بارگاہ قدس کے عتبہ عالیہ پر سر بسجو د رہوں تو بھی شکر ادا نہیں کر سکتا بلکہ ایک روزہ فیضان زیارت و صحبت کا بھی مجھ حقیر سے شکر ادا نہیں ہوسکتا۔اس شکریہ کے اجزاء میں سے ایک جزء میں نے یہ بھی سمجھا ہے کہ میں اپنے آقا و پیشوا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کے مقدس خلفاء کے ان فیوض کا جو وقتا فوقتا مجھے روحانی طور پر حاصل ہوئے ہیں۔کسی قدر ذکر بطور نمونہ کے ذیل کے مقالات میں تحریر کر دوں۔تا احباب سلسلہ احمدیہ اور خدام و عشاق حضرت مسیح الاسلام علیہ الف صلوۃ والسلام اس سے علمی فیوض اور روحانی حقائق و معارف حاصل کر سکیں۔وما التوفيق الا بالله الموفق المستعان و به الاستغانتة وعليه التكلان