حیات قدسی

by Other Authors

Page 73 of 688

حیات قدسی — Page 73

۷۳ جذبۂ شوق کی فراوانی کی وجہ سے مجھ پر جھپٹ پڑے۔جس سے کچھ تو وہ پانی چھینا جھپٹی میں ضائع ہو گیا اور باقی انہوں نے پی لیا۔خواہ کوئی بھی ہو آپ میرے پاس آکر بیٹھ جایا کریں ایک مرتبہ میں اپنے گاؤں سے قادیان مقدس حاضر ہوا مگر دو تین دن تک حضور اقدس کی ملاقات کا شرف حاصل نہ ہو سکا۔کیونکہ جب بھی حضور اقدس علیہ السلام مسجد میں تشریف لاتے تو حضرت مولانا نور الدین صاحب اور مولانا عبد الکریم صاحب اور ایسے ہی دوسرے بلند پایہ بزرگ آپ کے پاس بیٹھ جاتے۔میری عمر چونکہ ان دنوں چھوٹی تھی اور طبیعت بھی زیادہ شرمیلی تھی اس لئے ہے میں ان بزرگوں کی وجہ سے کچھ حجاب کرتا رہا۔آخر میں نے حضور اقدس علیہ السلام کی خدمت میں ایک رقعہ لکھا جس میں اس کیفیت کو بیان کر دیا۔اتفاق کی بات ہے کہ اس کے بعد جب میں مسجد مبارک میں آیا تو حضور اقدس اس وقت اندرون خانہ سے تشریف لا رہے تھے۔حضور عالی نے مجھے دیکھتے ہی فرمایا کیوں جی آپ اتنے دنوں سے آئے ہوئے ہیں اور ابھی تک ملے نہیں۔میں نے وہی بات جو خط میں عرض کی تھی دُہرا دی۔حضور اقدس فداہ نفسی نے فرمایا خواہ کوئی بھی ہو آپ میرے پاس آکر بیٹھ جایا کریں حضور اقدس علیہ السلام نے جب مجھے یہ ارشاد فرمایا تو اس وقت بھی مسجد میں حضرت مولانا نورالدین صاحب اور مولانا عبد الکریم صاحب اور بعض دیگر بزرگ موجود تھے۔چنانچہ انہوں نے بھی اس ارشاد گرامی کو سنا۔اس کے بعد مجھے جرات ہوگئی اور میں عموماً جب حضور اقدس علیہ السلام شاه نشین پر جلوہ فرما ہوتے تو حضور اقدس کے پاس بیٹھ جاتا اور حضور کے جسم کو دبانے لگ جاتا۔الحمد لله علی ذالک سچی توبہ سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں جن ایام میں حضور اقدس علیہ الصلوۃ والسلام اعجاز المسیح تصنیف فرما ر ہے تھے خاکسار بھی حضور اقدس کی خدمت میں قادیان حاضر تھا۔ایک دن شام کی نماز کے بعد حکیم احمد دین صاحب