حیات قدسی

by Other Authors

Page 629 of 688

حیات قدسی — Page 629

۶۲۹ موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے بھی ایک قیامت برپا ہوئی اور اس کی ابتدا قادیان سے ہوئی جس کا پہلا حرف بھی ”ق“ ہے اور آپ کے ذریعہ سے قرآن کریم کی مسجد اور شان دنیا کے کناروں تک پھیلی۔اور موجودہ زمانہ میں قادیان کا تعلق قرآن کریم کی شان کے اظہار اور اس کی تعلیمات کی اشاعت کے ساتھ اس قدر گہرا ہے جس کی نظیر پہلے زمانوں میں نہیں پائی جاتی اور ق وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ کے الفاظ میں اس تعلق سے ہے۔خدائے قدوس کی رویت غالبا ۱۹۵۵ء کی بات ہے کہ خاکسار ترقی اسلام وسلسلہ حقہ احمد یہ اور بلندی درجات و حفاظت سیدنا ومولانا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم وسید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کی آل و اولاد کے لئے دعا میں مصروف تھا کہ اچانک مجھ پر کشفی حالت طاری ہو گئی اور میں نے دیکھا کہ میں رتن باغ لاہور کے پاس موجود ہوں۔جب میں اس کے دروازے کے اندر داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کی قدوس ہستی بھی عظیم الشان انسانی تمثل میں بہت شاندار منظر کے ساتھ رتن باغ میں داخل ہوئی ہے۔سب سے پہلے نواب زادہ میاں عباس احمد خان صاحب سلمہ ربہ جو قریب ہی نظر آئے کے سر پر اللہ تعالیٰ نے شفقت اور پیار سے ہاتھ پھیرا۔پھر ان کے پاس ہی ان کی والدہ ماجدہ حضرت دختِ کرام نظر آئیں اور ان کے سر مبارک پر بھی حضرت رب العلمین نے پیار سے ہاتھ پھیرا اس کا کے بعد دروازہ کی جنوبی طرف سیدی حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مدظلہ نظر آئے ان کے قریب ہی ایک چارپائی پر ان کی بیگم صاحبہ حضرت سیدہ ام مظفر احمد کپڑا اوڑھے لیٹی ہوئی نظر آئیں اللہ تعالیٰ نے حضرت مقدس و محترم صاحبزادہ صاحب کے سر پر پیار سے ہاتھ رکھا۔بعد ازاں اللہ تعالیٰ کی قدوس ہستی نے سید نا حضرت المصلح الموعود دایدہ اللہ تعالیٰ جو شمالی جانب ایک طویل و عریض اور خوشنما کمرے میں کرسی پر بیٹھے ہیں کے قریب کھڑے ہو کر محبت بھرے لہجہ میں آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کو فرمایا:۔آپ تو ہمارے ہی ہیں اور ہم آپ کے ہیں