حیات قدسی

by Other Authors

Page 551 of 688

حیات قدسی — Page 551

۵۵۱ کہ نبیوں اور رسولوں کے مقابلہ میں شرارت کرنے والوں نے ہر طرح سے امن کو برباد کرنے کی کوشش کی اور انہوں نے درندہ ہو کر چاہا کہ زمین پر درندوں کا ہی قبضہ رہے اور خدا کے نیک اور امن پسند بندے زمین سے نابود کر دیئے جائیں۔اس صورت میں خدا نے رسولوں کے ذریعہ ان شریروں کو پہلے بہت کچھ سمجھایا۔لیکن جب وہ نہ سمجھے اور نہ شرارت سے ہی باز آئے تو خدا نے اپنے تباہ کن عذابوں سے اس گندے عنصر کو مٹا کر دنیا میں امن قائم کیا۔پھر خدا کے رسولوں کو ماننے والی اور ان کی تعلیم پر چلنے والی جماعت ہمیشہ ہی محفوظ رہی ان شریروں سے بھی اور خدا کے عذابوں سے بھی۔نوح کی جماعت کے لوگ جو مومن تھے کشتی کے ذریعہ امن میں رہے اور خدا نے ان کی حفاظت فرمائی۔اسی طرح ہود، صالح وغیرہ رسولوں کی جماعت کو بھی ہر طرح امن حاصل رہا۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ خدا کے رسولوں کے ذریعہ مذہب کا اور مذہبی تعلیم کا دنیا میں پیش کیا جانا امن اور سلامتی کا باعث ہے نہ کہ فساد اور بدامنی کا۔اور عذاب صرف اور صرف لامذہبیت کے نتیجہ میں ظاہر ہوئے ہیں۔(۲) مذہب اور مذہبی تعلیم اور الہام الہی کا مسئلہ جو ازمنہ ماضیہ اور قرون سابقہ کی بات ہے شاید کوئی اسے فسانہ بے حقیقت اور داستانِ بے معنی خیال کرے لیکن موجودہ زمانہ کے حالات اور واقعات جو بصورتِ مشاہدہ ثابتہ کے متحقق ہیں ان سے کسی کو کیا انکار ہو سکتا ہے۔حضرت سیدنا مسیح موعود و مہدی موعود اور موعود اقوام عالم اسی دور جدید میں مبعوث فرمائے گئے۔آپ نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر ساری دنیا کے لئے یہ اعلان کیا کہ صدق سے میری طرف آؤ اسی میں خیر ہے ہیں درندے ہر طرف میں عافیت کا ہوں حصار 55 اسی طرح آپ نے یہ محبت بھرا پیغام بھی دیا کہ ع امن است در مقامِ محبت سرائے ما 56 یعنی ہمارے مقامِ محبت سرائے میں ہر طرح امن ہی امن ہے۔ہاں جولوگ اپنی بداعمالیوں کی وجہ سے بربادی اور تباہی کے گڑھے کے کنارے کھڑے تھے آپ نے انہیں بھی خبر دار کرتے ہوئے