حیات قدسی

by Other Authors

Page 549 of 688

حیات قدسی — Page 549

۵۴۹ سے صاف طور پر سمجھ دار انسان اس بات کو سمجھ نہیں سکتا کہ مذہبی تعلیم اور الہامی بصیرت کا مرتبہ مادی عقل سے بہت بڑھ کر ہے اور یہ کہ عقل کو مذہب کند کرنے والا نہیں بلکہ تیز کرنے والا اور اس کی بینائی وبینش کو اور بھی ترقی دینے والا ہے۔(۴) عرب کے لوگوں کو دنیا وحشی اور حیوانوں سے بڑھ کر نہیں سمجھتی تھی پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے پر آپ کے شرف اتباع اور آپ کی تعلیم سے مسلمانوں کے دل اور دماغ میں ایسی اعلیٰ درجہ کی روشنی پیدا ہوئی کہ وہ لوگ ہر طرح کے علوم وفنون میں دنیا کے استاد مانے گئے حضرت عمر جیسے شخص نے جو قبل از قبول اسلام اونٹوں کا چرواہا تھا اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے قلب صافی اور روشن ضمیری اور تیزی ذہانت میں وہ ترقی اور کمال حاصل کیا کہ اپنے چند سالہ دورِ خلافت میں اپنی سیاست کی حیرت انگیز بوقلمونیوں سے دنیا کی کایا پلٹ دی اور ایک نیا جہان اپنے نظامِ نو سے پیدا کر دیا اور آپ کے کارنامے جو حسنِ تدابیر سے آپ کی کامیاب خلافت کو چار چاند لگائے ہوئے ہیں۔آج یورپ والے جو د نیوی اور سیاسی عروج کے اعلیٰ مینار پر اپنے تئیں سمجھے بیٹھے ہیں۔کیا یہ تمام مادی عقل والے بہت سے سیاسی مسائل میں حضرت عمر کی خوشہ چینی کرنے والے نہیں ہیں۔کیا مذہب جس نے حضرت عمر فاروق کو دینی دنیوی حسن تدابیر میں زمانہ کا یکتا بنا دیا اس نے اس مذہبی انسان کی عقل کو کند بنا دیا یا ترقی دے کر اور بھی تیز کر دیا۔پس حقیقت یہی ہے کہ مذہب عقل کو کند نہیں کرتا اور بھی تیز بنادیتا ہے۔(۳) دوسرا سوال۔کیا مذہب دنیا میں لڑائی اور فساد کا باعث ہے؟ جواب۔حقیقی امن بغیر صحیح مذہب کی تعلیم پر عمل کرنے کے دنیا کو بھی حاصل نہیں ہوا کیا صحف انبیاء مثلاً تورات و انجیل کی تعلیم فساد اور لڑائی کی تعلیم دیتی ہے۔جس میں یہاں تک لکھا ہے کہ اگر کوئی تیرے داہنے گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر دے پھر قرآن مجید کی کیسی پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس کا مقابلہ کوئی تہذیب و سیاست نہیں کر سکتی۔بطور نمونہ صرف ایک آیت ہی ملاحظہ ہو۔اِنَّ اللَّهَ يَامُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيْتَايِءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ