حیات قدسی

by Other Authors

Page 436 of 688

حیات قدسی — Page 436

۴۳۶ جب میں نے ان اکسیری اصطلاحات کی تشریح کی تو وہ نوجوان بہت خوش ہوا۔اور بار بار جزاکم اللہ کہنے لگا۔اس موقع پر خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کو تبلیغ کرنے کا بھی موقع میسر آ گیا۔فالحمد لله اکسیر گروں کی اسی قسم کی اصطلاحات میں عقرب گندھک کو کہتے ہیں۔طلق حیوانی زردی بیضہ کو ہمس في القمر زردی مع سفیدی بیضہ کو کہتے ہیں اور مریخ سے مراد لو ہا ہوتا ہے اور مشتری سے ارزیز یعنی قلعی مراد ہوتی ہے۔اسی طرح حب الخروس اتقان سرخ وسفید کو کہتے ہیں خوش بختی سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد سعادت میں ایک دفعہ میں نے رویا میں دیکھا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خاکسار تینوں ایک جگہ کھڑے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سورج کی طرح تاباں ہے اور آپ مشرق کی طرف منہ کئے ہوئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چہرہ مبارک چاند کی طرح روشن ہے۔اور آپ مغرب کی طرف منہ کئے ہوئے ہیں۔اور خاکساران دونوں مقدس ہستیوں کے درمیان میں کھڑا ان کے روشن چہروں کو دیکھ رہا ہے۔اور اپنی خوش بختی اور سعادت پر نازاں ہوکر یہ فقرہ کہہ رہا ہے۔ہم کس قدر خوش نصیب اور بلند بخت ہیں کہ ہم نے حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پایا اور حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام کو بھی پالیا اس وقت جب میں نے ان دونوں مقدسوں کے چہروں کی طرف نگاہ کی تو مجھے ایسا نظر آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا چہرہ مبارک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کے نور سے منور ہو رہا ہے۔اس رؤیا کے بعد جب میں دوسری رات سویا تو خواب میں مجھے حضرت شیخ سعدی شیراز گی ملے اور فرمایا کہ آپ لوگ کتنے خوش نصیب ہیں کہ آپ نے امام مہدی علیہ السلام کا زمانہ پایا ہے۔پھر فرمایا کہ ”میری طرف سے حضرت امام مہدی علیہ السلام کے حضور السلام علیکم عرض کر دینا“۔میں ان دنوں اپنے وطن موضع را جیکی میں مقیم تھا۔اس وقت تک جماعت کا نام احمدی نہ رکھا گیا تھا۔میں جب صبح بیدار ہوا تو حضرت شیخ سعدی کی خواہش کے مطابق ایک عریضہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی