حیات قدسی

by Other Authors

Page 325 of 688

حیات قدسی — Page 325

۳۲۵ مباحثہ قصور ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں گوجرانوالہ میں مرکزی ہدایت کے ماتحت مقیم تھا۔وہاں پر سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے مجھے تار پہنچا کہ قصور شہر میں ایک مناظرہ ہے جس کے لئے مرکز سے علماء روانہ ہو چکے ہیں۔آپ بھی فوراً وہاں پہنچا جائیں۔چنانچہ خاکسار گوجرانوالہ سے روانہ ہو کر قصور پہنچا۔حضرت حافظ روشن علی صاحب نے مجھے کہا کہ چونکہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خاص طور پر گوجرانوالہ سے بذریعہ تار آپ کو بھجوایا ہے۔اس لئے جماعت کی طرف سے آپ مناظرہ کریں۔غیر احمدیوں کی طرف سے مولوی محمد علی صاحب فاضل اہلحدیث جو حافظ مولوی محمد صاحب ساکن لکھو کے کے پوتے تھے، مناظر مقرر ہوئے۔غیر احمدی علماء نے اس موقع پر ایک منصوبہ کے ما تحت یہ شرط رکھی کہ پہلا مناظرہ (حضرت ) مرزا صاحب (علیہ السلام ) کے مسلمان ثابت کرنے کے لئے کیا جائے۔ان کا مقصد یہ تھا کہ احمدی مناظر اسی الجھن میں پھنسے رہیں۔اور ہم یہ شور ڈال سکیں کہ جب مرزا صاحب کا مسلمان ہونا ہی مشتبہ ہے تو ان کے ولی اللہ یا نبی ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور ان کے دوسرے دعا وی پر ہم غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔یہ پہلا موقع تھا کہ غیر احمدی علماء نے یہ شرارت آمیز منصوبہ عین مناظرہ کے وقت پیش کیا اور احمدیوں کو مجبور کیا کہ وہ اس موضوع پر مناظرہ کریں۔پہلی بحث میں احمدی مناظر کو مدعی بنایا گیا اور - پہلی تقریر میں دونوں طرف کی آدھ آدھ گھنٹہ کی مقرر ہوئیں۔اور بعد کی تقریر میں دس دس منٹ کی۔پہلی تقریر بحیثیت احمدی مناظر اور مدعی کے میں نے کی۔اس میں میں نے حضرت اقدس مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسیح موعود علیہ السلام کے مسلمان ہونے کے دلائل عمومی رنگ میں اور خصوصی رنگ میں پیش کئے۔پہلے تو ان دلائل کو پیش کیا۔جن کی رُو سے کسی شخص کا مسلمان ہونا از روئے قرآن وحدیث اور فقہ ثابت ہوتا ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ ، فرشتوں ، اللہ تعالیٰ کی کتابوں اور رسولوں اور قدر خیر و شر اور بعث بعد الموت پر ایمان لانا اور تصدیق قلبی کے ساتھ کلمہ شہادت پڑھنا۔پنجوقتہ نماز کا التزام کرنا۔حسب نصاب زکوۃ ادا کرنا۔ماہ رمضان کے روزے رکھنا اور صاحب استطاعت ہونے کی صورت میں حج