حیات قدسی

by Other Authors

Page 223 of 688

حیات قدسی — Page 223

۲۲۳ حضرت مولوی صاحب کی یہ بات سن کر میں نے عرض کیا کہ سیدنا حضرت اقدس علیہ السلام تو اب وصال فرما چکے ہیں اگر حضور اس دنیا میں ہوتے تو آپ کی طرح ہم بھی حضور سے اس وظیفہ کی اجازت لے کر اس سے فائدہ اٹھاتے۔کیا اب یہ ممکن ہے کہ ہم بھی اس وظیفہ سے کسی صورت میں آپ سے اجازت حاصل کر کے فائدہ اٹھا سکیں۔اس پر حضرت مولوی صاحب نے تبسم فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں نے اب تک اور کسی شخص کو تو اس کی اجازت نہیں دی تھی۔لیکن آپ کی خواہش پر آپ کو اس کی اجازت دیتا ہوں۔چنانچہ آپ نے اس بابرکت وظیفہ کی مجھے اجازت فرمائی۔خاکسار بھی اب اپنی زندگی کے آخری ایام میں ہے۔لہذا میں ہر اس احمدی کو جو میری اس تحریر سے آگاہ ہو سکے اور اس وظیفہ سے فائدہ اٹھانا چاہے اپنی طرف سے اس وظیفہ کی اجازت دیتا ہوں۔مختصر دعائے استخارہ ایک دفعہ قادیان دارالامان میں خاکسار کی ملاقات ایمہ ضلع ہوشیار پور کے ایک دوست سے جو سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ننھیال سے رشتہ دار تھے ، ہوئی۔میں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کوئی خاص بات حضرت اقدس علیہ السلام کی سنائیں تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک دن حضور اقدس سے دعائے استخارہ کے متعلق دریافت کیا تو حضور نے فرمایا کہ اگر مسنون دعائے استخارہ یاد نہ ہو۔تو ان الفاظ کے ذریعہ ہی استخارہ کر لیا جائے۔"يَا خَبِيرُ أَخْبِرْنِي۔يَا بَصِيرُ أَبْصِرُنِي۔يَا عَلِيمُ عَلّمُنِی“۔ان صاحب نے بتایا کہ میں استخارہ حضرت اقدس کے بتائے ہوئے انہی الفاظ میں کر لیتا ہوں۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وظائف ایک دفعہ میری موجودگی میں ایک شخص نے سید نا حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے مریدوں کو کون سے وظائف اور اذکار بتایا کرتے تھے۔حضرت خلیفہ اول نے جواباً فرمایا کہ حضرت اقدس علیه السلام عام طور درود شریف، استغفار، لاحول ، سورہ فاتحہ اور قرآن کریم کی تلاوت کا ارشادفرمایا کرتے تھے۔