حیات قدسی

by Other Authors

Page 210 of 688

حیات قدسی — Page 210

اعصابی مرض تھا اور فالج کے مقدمات ظاہر ہو گئے تھے۔آخر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے اور اپنے مقدسوں کی دعاؤں اور تو جہات کریمانہ کی برکت سے اس عاجز حقیر کو شفا دی اور آج تک اس مرض کے تباہ کن اثرات سے بچایا۔فالحمد للہ علی ذالک (۴) جنگ عظیم کے متعلق روئت الہی کا واقعہ یورپ کی جنگ عظیم شروع ہونے سے پہلے مجھے رویا میں دکھایا گیا کہ اللہ تعالی کی قدوس ہستی ایک جگہ شمال کی جانب منہ کر کے کھڑی ہے اس وقت اللہ تعالیٰ کا قد وقامت اتنا بڑا اور اونچا معلوم ہوتا ہے کہ با وجود انسانی تمثل میں ہونے کے قد زمین سے لے کر آسمان تک ہے۔اس رویا میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ایک قدم سمندروں پر ہے اور دوسرا پاؤں خشکیوں پر اور جماعت کو احمدیہ کے جملہ افراد اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسے چمٹے ہوئے ہیں جیسے کسی درخت کے ساتھ چیونٹے لگے ہوئے ہوتے ہیں اور میں نے دیکھا کہ میں بھی قریب ہی کھڑا ہوں۔اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اعلان عام فرمایا گیا کہ اللہ تعالیٰ اس وقت کلام فرمانے لگتے ہے ہیں سب لوگ اس کو توجہ سے سنیں۔چنانچہ ہم سب احمدی افراد اللہ تعالیٰ کا کلام سننے کے لئے ہمہ تن گوش ہو گئے اور سب کے دل میں بہت بڑی مسرت کا احساس ہے کہ ہمیں بھی کلام الہی سننے کا موقع ملے گا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ نے اردو میں مندرجہ ذیل کلام فرمایا :۔اب ہم دنیا میں نئے انقلاب پیدا کرنے کے لئے نئے حوادث ظہور میں لائیں گے اس مقدس کلام کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے اس قدم کو جو سمندروں پر تھا جنبش دی۔تب سمندروں میں تموّج اور تلاطم پیدا ہو گیا۔اس کے بعد دوسرا قدم جو خشکیوں پر تھا اللہ تعالیٰ نے اسے جنبش دی۔تب خشکیوں پر زلزلوں کے حادثات شروع ہو گئے اس پر میری آنکھ کھل گئی۔اس رویا کے کچھ عرصہ بعد سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ پیشگوئیوں کے عین مطابق جنگ یورپ شروع ہو گئی۔جس نے بحروبر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور وہ تباہی ڈالی جس کی پہلے نظیر نہ ملتی تھی۔(۵) روست الہی اور عرش الہی ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک شخص مجھے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا عرش کس طرح ہوتا