حیات قدسی — Page 209
۲۰۹ کیا اس سے بھی میری بیماری کو کافی آرام ہوا۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت اسی بیماری کے ایام میں میں نے خواب میں دیکھا کہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام میری عیادت کے لئے تشریف لائے ہیں۔میں نے دیکھا کہ میں حضور کے مہمان خانہ میں ایک چار پائی پر بیٹھا ہوں اور حضور میرے پاس آکر بیٹھ گئے ہیں اور فرماتے ہیں کہ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے۔میں نے عرض کیا کہ حضور کی دعا کا محتاج ہوں۔آپ نے فرمایا ہم آپ کے لئے دعا کریں گے۔دوسرے دن بعد نماز فجر اسی طرح چار پائی پر بیٹھا تھا کہ حضرت سیدنا محمود ایدہ اللہ تعالیٰ تشریف لائے اور حضرت اقدس علیہ السلام کی طرح میرے پاس چار پائی پر بیٹھ گئے اور فرمانے لگے ” آپ کی طبیعت اب کیسی ہے جب میں نے عرض کیا کہ حضور کی دعا کا محتاج ہوں تو آپ نے فرمایا کہ ہم آپ کے لئے دعا کریں گے۔وہ دن حضرت خلیفۃ المسیح اول رضی اللہ عنہ کی زندگی کے آخری ایام تھے آپ نے مجھے فرمایا کہ آپ کو کوئی رؤیا تو نہیں ہوئی۔میں نے عرض کیا کہ ایک تو آج رات میں نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھا کہ حضور عیادت کے لئے تشریف لائے ہیں اور صبح آپ اسی طرح عیادت کے لئے تشریف لائے ، دوسرے چند دن پیشتر میں نے خواب دیکھا کہ ایک چاند طلوع ہوا ہے۔چاند ویسے تو کامل اور بدر نام کی شکل میں ہے۔لیکن زمین سے اس قدر گرد و غبار اٹھا ہے کہ وہ چاند اچھی طرح نظر نہیں آتا۔اس وقت ہم جو مجلس انصار اللہ کے ممبر ( یہ وہ انجمن ہے جو سید نا حضرت خليفة المسيح اول کے زمانہ میں سید نا حضرت محمود ایدہ اللہ نے قائم فرمائی تھی ) ہیں۔ہمیں حکم ملا ہے کہ اس گرد وغبار کے ازالہ کے لئے سورۃ الفلق اور سورہ الناس کثرت سے پڑھیں۔میں نے جب رؤیا سنائی تو حضور سن کر اور اچھا السلام علیکم کہہ کر تشریف لے گئے۔بعد میں سید نا حضرت الحمود ایدہ اللہ تعالیٰ حضرت اقدس مسیح موعود کی جانشینی میں مسند خلافت پر بیٹھے اور غیر مبائعین کا فتنہ گردو غبار کی طرح افق احمدیت پر ظاہر ہوا جس کے ازالہ کے لئے انجمن انصار اللہ کے ممبران کو بھی کوشش کرنے کا موقع ملا۔یہ ضمنی با تیں تحریر کر دی گئی ہیں جو ضروری اور مفید ہیں اس مرض سے جو بہت خطرناک قسم کا