حیات قدسی

by Other Authors

Page 203 of 688

حیات قدسی — Page 203

۲۰۳ یہ بشارت حقہ صادقہ اس مقصد کے لئے غیبی کفالت کا راز اپنے اندر رکھتی ہے۔اسماء کی تشریح پہلا نام جو رزاق ہے وہ بصیغۂ مبالغہ ہے جو بیوہ اور قیموں کی بے سروسامانی اور محرومی اسباب کے اعتبار سے عین مناسب ہے اور بے سروسامانی کی حالت میں غیب سے نئے سامان اور اسباب کی تخلیق کا مژدہ پیش کرنے والا ہے۔اسی طرح اسم رحمان اور اسم وہاب بھی رحمانیت اور موہت کے فیض کو ظاہر کرتے ہیں ، گوان میں یہ فرق ہے کہ رحمانی فیض بغیر دعا اور درخواست کے وقوع میں آتا ہے لیکن فیض موہبت کے لئے دعا اور درخواست بھی ضروری ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں وارد ہے کہ :۔(۱) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ۔10 (۲) رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً۔1 (۳) رَبِّ هَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنْبَغِي لَاحَدٍ مِّنْ بَعْدِى 12 میں نے بارہا ان اسماء مبارکہ سے استفادہ کیا ہے ایک دفعہ ایک مجلس میں میں نے اسماء مبارکہ کی تشریح کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جن اسماء حسنیٰ کو پیش کیا۔ہے۔ان کی غرض ایک تو معرفت الہی عطا کرنا ہے اور دوسرے اللہ تعالیٰ سے ان اسماء کے توسط سے دعا کرنا ہے۔اس مجلس میں مولوی محمد سلیم صاحب فاضل مبلغ سلسلہ بھی بیٹھے تھے۔انہوں نے بھی توجہ سے میری تقریر کو سنا۔اس کے کافی عرصہ بعد جب ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ میں سخت مالی مشکلات میں مبتلا ہوا اور کہیں سے کوئی امداد کی صورت نظر نہ آئی ، طبیعت سخت بے چین اور پریشان ہوئی۔میرے ذہن میں اس کس مپرسی کی حالت میں یا رزاق یا رحمان یا وہاب کے اسماء سے جو آپ نے بتائے تھے استفادہ کرنے کا خیال آیا اور میں نے آپ کے ارشاد کے مطابق ابجد کے حساب سے جتنے اعداد ان اسماء کے بنتے ہیں ان کے ساتھ اپنے نام کے اعداد شامل کر کے اتنی بار تخلیہ اور جنگل میں مضطر بانہ حالت میں دعا کرنی شروع کر دی۔ابھی میں نے آدھ گھنٹہ کے قریب ہی ان اسماء کو پڑھا ہوگا کہ ایک آدمی میری تلاش میں اس الگ تھلگ جگہ پر آنکلا اور آتے ہی و کئی صد روپیہ کی رقم میرے آگے رکھ دی اور قبول کرنے کی درخواست کی۔