حیات قدسی

by Other Authors

Page 173 of 688

حیات قدسی — Page 173

۱۷۳ بہت کچھ بے جا فخر اور تکبر کا مظاہرہ کیا۔پنڈی بھٹیاں کے احمدی میاں محمد مراد صاحب درزی جو نہایت ہی مخلص اور جو شیلے احمدی اور ہے تبلیغ کے دیوانے اور شیدائی ہیں اور جن کی تبلیغ اور عمدہ نمونہ سے عزیزم شیخ عبد القادر صاحب مبلغ سلسلہ اور ان کے خسر ہندوؤں سے اسلام اور احمدیت میں داخل ہوئے تھے ، نے سید نا حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں کسی مبلغ کے بھیجوانے کے لئے عرض کیا۔حضور کی طرف سے خاکسار کو لاہور میں ارشاد پہنچا کہ مولوی ابراہیم صاحب کے ساتھ مناظرہ کے لئے موضع مذکور میں جاؤں نیز حضور کا یہ حکم بھی ملا کہ مولوی محمد ابراہیم صاحب کو میں عربی میں خط لکھوں اور عربی میں مناظرہ کے لئے چیلنج دوں۔مولوی محمد ابراہیم صاحب سے میرے مباحثات بارہا ہو چکے تھے۔جہلم ، امرتسر ، لاہور، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین وغیرہ مقامات پر ، اس لئے وہ مجھ سے بخوبی واقف تھے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی برکت اور حضرت خلیفۃ المسیح کی دعا و توجہ سے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ عجیب کرشمہ ظاہر ہوا کہ جب مولوی محمد ابراہیم صاحب کو احمدی جماعت کی طرف سے مناظرہ کے لئے تیاری اور آمادگی کا علم ہوا تو انہوں نے عدیم الفرصتی کے بہانہ سے پنڈی بھٹیاں آنے سے معذرت کر دی۔ادھر میں نے وہاں پہنچتے ہی حضرت خلیفۃ المسیح کے ارشاد کے ماتحت مولوی صاحب کے نام عربی میں خط لکھا۔اور عربی میں مناظرہ کا چیلنج دیا اور یہ خط مقامی غیر احمدیوں کو پہنچا دیا۔ان غیر احمدیوں نے جب عربی خط اور چیلنج کو دیکھا اور ادھر مولوی محمد ابراہیم صاحب کی آمد سے انکار پر اطلاع پائی اور عربی میں مناظرہ کرنے کے لئے کسی اور عالم کو بھی پیش نہ کر سکے تو بہت نادم اور شرمندہ ہوئے اور میاں محمد مراد صاحب اور دوسرے احمدیوں سے معذرت کرتے ہوئے اپنے علماء کی علمی کمزوری کا ثبوت مہیا کیا۔میرا وہاں چند دن قیام رہا اور سارے قصبے میں خدا کے فضل سے خوب تبلیغ کا موقع ملا۔فالحمد للہ علی ذالک مباحثہ مڈھ رانجھا جب میں پنڈی بھٹیاں سے واپس لاہور پہنچا تو بارگاہ خلافت سے میرے نام ارشاد پہنچا کہ آپ