حیات قدسی

by Other Authors

Page 165 of 688

حیات قدسی — Page 165

۱۶۵ خیمہ سے باہر نکلتے ہی وکیل صاحب حضرت منشی صاحب کو مخاطب کر کے کہنے لگے کہ مسیحائی کا اثر اور دم عیسی کا اعجاز تو ہم نے بہ چشم خود دیکھ لیا۔ہمیں جس علاج کی ضرورت تھی وہ بغیر ہماری درخواست یا بتانے کے کامیاب طور پر کر دیا۔اور ایک پرانے گنہگار اور عادی مجرم کو ایک آن کی آن میں تا ئب بنا دیا بیچ ہے۔یک زمانے محبتے با اولیاء بہتر ا ز صد سالہ طاعت بے ریاء نصرت الہی کے کرشمے اس عاجز حقیر خادم سلسلہ کو خدا تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے نصف صدی سے زائد عرصہ سے مہمات سلسلہ میں حقیر خدمت بجالانے کی توفیق دی ہے میں اپنے پورے یقین سے بعد تجربہ یہ بات سپرد قلم کرتا ہوں کہ ان خدام کو جو سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یا آپ کے خلفاء عظام کی طرف سے کسی کام کی سرانجام دہی کے لئے مامور کئے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اپنی خاص تائیدات سے نوازتا ہے اور اپنے مخفی اسرار سے ان کی مدد کرتا اور ان کی کامیابی کے سامان پیدا کرتا ہے اور ان سے ان کی طاقت اور مقدرت سے بڑھ کر کام لیتا ہے۔مجھے اپنی زندگی میں ایسے سینکڑوں مواقع پیش آئے ہیں اور میں نے اللہ تعالیٰ کی نصرت کو آسمان سے بارش کی طرح برستے ہوئے دیکھا ہے۔میں اس موقع پر چند واقعات بطور مثال کے لکھ دیتا ہوں۔جھنگ شہر میں خدائی نشان جب آریوں کی طرف سے ملکانہ کے علاقہ میں شدھی کی تحریک زوروں پر تھی اور وہ مسلمانوں کو کے ارتداد کے لئے علاوہ اور ذرائع اختیار کرنے کے ان کی مفلسی اور اقتصادی بدحالی سے بھی نا جائز فائدہ اٹھا رہے تھے اور ان کو رقمی اور مالی امداد کا طمع دے کر شدھ کر رہے تھے تو سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے یہ تحریک فرمائی کہ ارتداد کی ایسی تحریکات کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ بھی اپنی اقتصادی حالت کو درست کریں اور اپنے تجارتی کاروبار کو وسیع کر کے اور اپنی دکانیں کھول کر اور ان کو ترقی دے کر اپنی مفلسی کو دور کریں۔