حیات قدسی — Page 148
۱۴۸ ترتیب کا کام انشاء اللہ آئندہ ایڈیشن میں کر لیا جائے گا۔فی الحال واقعات کو محفوظ کرنا ضروری سمجھا گیا ہے۔میں مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب مولوی فاضل وکیل ہائیکورٹ یا دگیر کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے جلد اول و جلد دوم کی کاپیوں کی حتی الامکان صحت اور پروف کی صحت و طباعت کے کام کی نگرانی فرمائی۔اسی طرح موجودہ کتاب جلد سوم کا بھی اسی رنگ کا کام انجام دیا۔جزاه الله خیرا۔بالآخر میں طالب دعا ہوں کہ قارئین کرام میرے والد محترم جناب سیٹھ محمد حسین صاحب احمدی مرحوم سابق صدر جماعت احمد یہ چنت کنٹہ (دکن) کے بلندی درجات کے لئے دعا فرمائیں اور ہم سب کیلئے بھی کہ جو مرحوم کی اولاد ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رضا کی راہوں پر چلائے۔آمین خاکسار خادم سلسلہ احمدیہ محمد معین الدین۔چنت کمنٹہ علاقہ حیدرآباد دکن ) یکم جنوری ۱۹۵۴ء