حیات قدسی

by Other Authors

Page 147 of 688

حیات قدسی — Page 147

۱۴۷ عرض حال یعنی سوانح حیات حضرت مولانا غلام رسول صاحب فاضل را جیکی مبلغ سلسلہ عالیه احمدیہ کے پہلے دو حصے ماہ جنوری ، ماہ ستمبر ۱۹۵۱ء میں طبع ہو چکے ہیں جو جناب سیٹھ علی محمد صاحب الہ دین ایم۔اے کے زیر انتظام طبع ہوئے۔ان میں مندرجہ واقعات اور حالات خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی مؤثر اور باعث ازدیاد ایمان ہیں اور بزرگان سلسلہ نے ان کی طباعت و اشاعت پر اظہار خوشنودی فرمایا ہے۔اگر چہ اس بات کا افسوس ہے کہ بوجہ عجلت میں کام سرانجام دینے کے کتابت کی بعض غلطیاں رہ گئی ہیں۔امید ہے کہ آئندہ کسی حصہ کی طباعت کے وقت ان کی تصحیح کر دی جائے گی۔اب خدا تعالیٰ کی توفیق سے تیسرا حصہ شائع کیا جاتا ہے۔یہ حصہ بھی حسب سابق خلاصہ لکھا گیا ہے کیونکہ حضرت مولوی صاحب کا تحریر کردہ اصل مسودہ بہت ضخیم ہے اور فی الحال اس کی اشاعت کی ضرورت نہیں۔اصل مسودہ کا خلاصہ نکالتے ہوئے اگر چہ مفہوم عبارت صحیح طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لیکن ہو سکتا ہے کہ اس علمی کتاب کے شایان شان خلاصہ میں وہ سلاست و روانی اور عالمانہ جھلک قائم نہ رہ سکی ہو جو اصل مسودہ میں پائی جاتی ہے۔بہر حال چونکہ اس کتاب کی اشاعت سے اصل غرض سلسلۂ حقہ کے تائیدی نشانات اور تاریخی واقعات کو محفوظ کرنا ہے۔لہذا اس کو طبع کیا جارہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے اس کتاب کو بابرکت بنائے اور اس کے دوسرے حصوں کی اشاعت کی بھی توفیق عطا فرمائے۔آمین اس حصہ کی تدوین و اشاعت میں مکرم مولوی برکات احمد صاحب را جیکی بی۔اے واقف زندگی قادیان نے بہت امداد فرمائی ہے اور اسی طرح مکرم مولوی فضل الدین صاحب مبلغ جماعت حیدر آباد شاگرد حضرت مولانا راجیکی صاحب نے اس کارخیر میں خاص طور پر دلچسپی لی ہے۔فجزاهما الله احسن الجزاء۔اس مجموعہ میں بھی واقعات کی ترتیب کوملحوظ نہیں رکھا جا سکا۔کیونکہ تدوین جلدی میں کی گئی ہے