حیات قدسی — Page 116
سے رائے قوم کے ایک چوہدری سکندر خاں بھی تھے جو نہایت مخلص احمدی اور بڑے قوی ہیکل جوان تھے۔انہوں نے ایک دن مجھے ایک نوجوان اور خوبصورت لڑکی جو ہمارے پاس سے گذر رہی تھی دکھائی اور کہا اگر آپ کو یہ لڑ کی پسند ہو تو اس کے ساتھ آپ کی شادی کر دی جائے۔میں نے جب ان کے کی یہ بات سنی تو انہیں سمجھایا کہ لڑکیوں کے متعلق اس طرح کی باتیں کرنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور کی لڑکی نہیں ہے بلکہ میری اپنی بیٹی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اس کی شادی آپ سے کر دوں۔میں نے کہا میں اس وقت تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ استخارہ کرنے کے بعد آپ کو اس کے متعلق بتا سکتا ہوں۔خدا تعالیٰ کی حکمت ہے جب میں نے اس لڑکی کے متعلق استخارہ کیا تو ایک دن میں نے کے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ عربوں کے لباس میں میرے سامنے آیا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ آپ اس کا لڑکی سے شادی نہ کریں کیونکہ آپ کے لئے مبارک نہیں ہے۔میں نے کہا اگر میں خدا کے حضور سجدہ میں گر کر دعا کروں تو کیا پھر بھی یہ لڑکی میرے لئے مبارک نہ ہوگی۔جس کے جواب میں وہ فرشتہ خاموش ہو گیا۔میں جب خواب سے بیدار ہوا تو اس خیال سے کہ شاید اس خواب کے بیان کرنے سے چوہدری سکندر خان کو تکلیف ہو خاموش رہا اور جب بھی چوہدری صاحب کی طرف سے مجھے تحریک ہوتی یہی کہتا رہا کہ آپ دعا کرتے رہیں اگر اس لڑکی کا رشتہ میرے لئے بہتر ہے تو میرے ساتھ ہو جائے ورنہ جہاں مناسب ہے وہاں ہو جائے۔اتفاق کی بات ہے کہ ابھی اس معاملہ پر چھ ماہ ہی گذرے تھے کہ چوہدری سکندر خاں صاحب رضی اللہ عنہ فوت ہو گئے اور اس لڑکی کی والدہ اور لڑکے نے اس کی شادی اسی گاؤں کے ایک غیر احمدی زمیندار کے ساتھ کر دی۔اس شادی کے بعد جب اس لڑکی کے یہاں دو بچے پیدا ہوئے تو وہ بھی فوت ہو گئی اور مجھے خدا تعالیٰ نے اس ابتلاء سے بچالیا۔ہو اس واقعہ کے بعد موضع دھد رہا کے چند اشخاص میرے والد صاحب محترم کی خدمت میں حاضر ئے اور اپنے کسی ضروری کام کے لئے آپ سے درخواست کی کہ آپ ان کے ساتھ موضع بُہت تشریف لے جائیں اور ان کے کسی کام کے لئے سفارش کریں۔والد صاحب محترم کی بزرگی کی وجہ سے اکثر لوگ ان کا کہا مان لیا کرتے تھے اس لئے آپ ان لوگوں کے ساتھ جانے پر رضا مند ہو گئے۔اس موقع پر آپ نے مجھ سے بھی فرمایا کہ میں بھی آپ کے ساتھ چلوں۔چنانچہ میں بھی آپ