حیاتِ نور

by Other Authors

Page 701 of 831

حیاتِ نور — Page 701

یعقوب بیگ صاحب نے عرض کی کہ آپ کی خدمت سے زیادہ اور کیا کام ہوسکتا ہے۔ہم نے کمایا ہے اور انشاء اللہ کمائیں گے مگر حضور کی خدمت کا موقعہ کہاں مل سکتا ہے؟ یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ جناب ڈاکٹر مرزا یعقوب صاحب متواتر پندرہ دن حضور کے علاج کے لئے دارالامان میں تشریف فرمار ہے۔حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اور ان دونوں کا علاج جاری رہا۔بیماری کے دوران میں آپ کے تین الہام فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں حضور کی طبیعت بدستور علیل رہی۔حرارت بھی ہو جاتی تھی اور رات کے وقت کھانسی کی تکلیف بھی ہو جاتی تھی۔ان ایام میں حضور کو تین الہام ہوئے۔-1 إِنَّ الَّذِي فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ لَرَادُّكَ إِلَى مَعَادٍ - الْحُمَى مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ فَاطْفَرُهَا بِالْمَاءِ - بتایا گیا کہ اکثر بیماریوں کا علاج ہوا، پانی اور آگ سے اور دردوں کا آگ اور پانی سے۔پھر فرمایا۔بہت حکمتیں کھلی ہیں۔انشاء اللہ طبیعت بحال ہونے پر بتاؤں گا۔فتنہ زائریکٹوں کا خیال آنے پر حضور کا اہل لاہور سے اظہار بیزاری ، ۲۱ فروری ۱۹۱۴ ء حضرت شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر الحکم لکھتے ہیں: ار فروری ۱۹۱۴ء کو ۱۰ بجے صبح مفتی محمد صادق) صاحب نے بدر کے لئے ایک ضروری تحریک کی۔آپ نے اسے پسند فرمایا اور چند احباب کا نام لیا کہ وہ اس کارخیر میں شریک ہوں۔۔۔اسی سلسلہ میں مفتی صاحب نے لاہور کا ذکر کیا۔اس سے حضرت کو ان فتنہ زائریکٹوں کا خیال آ گیا جن کے ذریعہ آدم کے دشمنوں نے آدم ثانی کی نسل کی ایڑی کو کاٹنا چاہا تھا۔اس پر حضرت نے نہایت رنج کا اظہار فرمایا اور نہایت برہم ہو کر فرمایا۔میں تو لا ہور کو جانتا نہیں۔وہ ایسا قصبہ ہے کہ جہاں سے مجھ کو ایسے بڑھاپے میں اس قدر تکلیف پہنچی ہے۔اس ٹریکٹ کی یاد نے حضرت کو بہت دکھ دیا اور آپ نے از بس بیزاری کا اظہار کیا۔آپ کی آنکھیں پر آپ اور آواز میں رنج کے جذبات ـور