حیاتِ نور

by Other Authors

Page 637 of 831

حیاتِ نور — Page 637

۶۳۲ پڑھنا۔اصول حدیث میں نخبہ ( نخبۃ الفکر )۔تجوید میں صالح قاری سے ایک دو آیات قرآنیہ ہر روز پڑھ لینا۔جز رایہ شاطبہ۔ادب میں قرآن ، بخاری، عمدہ اخباریں اور منتخب جرائک، پھر وقت ملے تو السبع المعلقات، حماسه، دیوان افوه الدودی بعض مقامات ہمدانی و حریری و بعض ابواب اطباق الذهب و مقامات زمخشری۔اگر دلچسپی ہو اور قوت برداشت کرے تو تمام مفتاح العلوم اتقان سے پڑھیں۔جب سبق پورا سمجھ میں نہ آوے۔آگے مت پڑھو۔مفتاح کے شروع میں صرف مقامات مشکلہ پڑھو۔زبان صرف بولنے اور سننے سے آتی ہے۔صرف ونجھ کے پڑھنے سے ہرگز نہیں آتی۔کیا ہم نے پنجابی صرف و نحو پڑھ کر لکھی۔کبھی صرف و نحو پر وقت ضائع نہ کر۔الکتاب سیبویہ بڑی عظیم الشان کتاب ہے۔مگر اس کے شروح دیکھ لئے اور بس۔" تاریخ میں مقدمہ ابن خلدون قابل پڑھنے کے ہے اور البداية و نهاية ابن كثير - تاريخ کبیر قابل مطالعہ۔تصوف میں فتوح الغیب ہے یا قشیریہ۔ماہر ملے تو فصوص الحکم۔علم کلام میں صرف قرآن ، صرف قرآن اور بس۔ہاں ابن تیمیہ جبرانی کے ردّ الفلاسفہ۔رو تاسیس التقدمیں المساکہ المصریہ والمساکہ الصفدیہ مفید ہوں تو ہوں۔ایسا خیال ہے۔والعلم الصحيح عند الله تعالى گیا ہے گا ہے توفیق ملے تو مکہ معظمہ ، بیت المقدس اور دمشق ، شام چلے گئے۔ہر ہفتہ لکھ دیا کرو۔کوئی عجیب بات اس سے عمدہ نہیں کہ دعائیں مانگو اللہ تعالیٰ کو مددگار بناؤ۔اس سے یارو مددگار طلب کرو۔قرآن مجید بہت پڑھو۔صرف مشکل مقامات کی تفسیر اور احادیث کے مشکلہ مقامات کی شرح دیکھو۔عمر کی قدر کرد صحت کو نعمت یقین کرو۔میرے لئے صرف دعا ، جدیدہ مطبوعات سے آگاہی ، مفید کتاب کی نقل جو طبع ہونے والی نہ ہو۔قیمت میں روانہ کروں گا۔نور الدین در جون ۱۹۱۳ء۔جھگڑے اور فساد پھیلانے والوں کو سخت تنبیہہ ، ۵/ جولائی ۱۹۱۳ء در جولائی ۱۹۱۳ء عصر کے درس کے بعد حضور نے چغلخوری ، نمامی، هیزم کشی بخن چینی اور فساد کی باتیں پھیلانے اور ایک دوسر سے گولڑوانے پر نہایت مؤثر اور دل ہلا دینے والے پیرایہ میں سخت تنبیہہ