حیاتِ نور

by Other Authors

Page 601 of 831

حیاتِ نور — Page 601

۵۹۶ آسمان پر ایک روشنی پیدا ہوئی اور نہایت موٹے اور نورانی الفاظ میں آسمان پر لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ لکھا گیا۔میں نے میر صاحب سے پوچھا۔آپ نے یہ عبارت نہیں دیکھی۔انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔میں نے کہا کہ ابھی آسمان پر یہ عبارت لکھی گئی ہے۔اس کے بعد کسی نے بآواز بلند کچھ کہا۔جس کا مطلب یا د رہا کہ آسمان پر بڑے بڑے تغیرات ہو رہے ہیں جس کا نتیجہ تمہارے لئے اچھا ہوگا۔اس کے بعد اس نظارہ اور تاریکی اور شور کی دہشت سے آنکھ کھل گئی۔واللہ اعلم بالصواب حضرت صاحبزادہ صاحب کا بمبئی میں استقبال جب حضرت صاحبزادہ صاحب کی مکہ سے آمد کا علم ہوا تو حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی حضرت صاحبزادہ صاحب کے استقبال کے لئے بمبئی تک گئے۔۲۳ کوائف جلسہ سالانہ ۱۹۱۲ء جلسه سالانه ۱۹۱۲ء جو ۲۵ ۲۶ ۲۷ / دیسمبر کو قادیان میں منعقد ہوا۔اس میں قادیان کی مقدس سرزمین پر ایک خاص نور برس رہا تھا۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں کا ایک خاص جوش تھا۔مساجد ہر نماز کے وقت نمازیوں سے پر نظر آتی تھیں اور ہر جگہ ذکر الہی اور اشاعت اسلام کے لئے ایک خاص جوش نظر آتا تھا۔حضرت خلیفہ امسیح کی تقریر حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اپنی تقریر میں خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتوں سے تعلق پیدا کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا کہ " جب کسی آدمی کا تعلق اللہ تعالی سے بڑھتا جاتا ہے۔تو حضرت جبرئیل علیہ السلام کو حکم ہوتا ہے کہ اس سے تعلق پیدا کرو۔اس طرح جبرئیلی رنگ کی مخلوق سے تعلق اور قبولیت کا مادہ پیدا ہو جاتا ہے۔اب وہ قصہ ایک کہانی کی طرح ہو گیا۔بدظنی مت کرو۔بڑائی ، شیخی اور فخر کے لئے نہیں۔تحدیث نعمت کے لئے