حیاتِ نور

by Other Authors

Page 432 of 831

حیاتِ نور — Page 432

اعتراض کی تمام شقوں کا بالتفصیل جواب دینے کے بعد اسے نصیحت فرمایا کہ نکتہ چین اور نرے اعتراض کرنے والے نے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا۔اوّل عیسائیوں کی قوم ہے جس نے آدم سے لے کر نبی کریم تک کو بُرا بنایا۔یہودی پہلے سے اور مسلمان تیرہ سو برس سے جواب دیتے آئے مگر بتاؤ عیسائیوں کو کچھ فائدہ ہوا۔" پھر شیعہ صحابہ کرام پر، تابعین، تبع تابعین اور آئمہ دین پر اعتراض کرتے رہے اور خاموش نہیں ہوئے حتی کہ بخاری میں ہے کہ ابن عمر کے سامنے حضرت عثمان پر اعتراض کئے۔ان دو کے بعد آریہ نے اسی عیب چینی کے لئے کمر باندھی۔مگر کسی مسلمان نے ان کو بند کر دیا کہ ان کو نخن چینی سے روک دیا ہو؟ پس ایسے معترض عیسائیوں، آریوں اور شیعوں کی اتباع نہ کریں۔یہ راہ بہت خطرناک ہے اور نہایت کٹھن اور غالبا غیر مفید ہے۔تعلیم اسلام جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی۔ہم اسی طرح کرتے ہیں۔اللہ تعالی موفق ہے"۔مدرسه احمدیه - ۱۳ / فروری ۱۹۰۹ء مدرسه د مینیات جس کے متعلق حضرت خلیفہ المسیح الاول کی شدید خواہش تھی کہ اسے ترقی دے کر اعلیٰ درجہ کا دینی کالج بنایا جائے اور اگر ممکن ہو تو اس کے لئے اتنے ہی اخراجات برداشت کئے جائیں جتنے کسی دوسرے کالج کے لئے برداشت کئے جاتے ہیں۔اس کے متعلق جب باہر سے آراء آ گئیں تو کو احباب نے اس کے لئے بھاری اخراجات برداشت کر کے ایک اعلیٰ درجہ کا دینی کالج بنانے کی -1 سفارش کی تھی مگر مجلس معتمدین نے اپنے اجلاس مورخہ ۱۳ فروری ۱۹۰۹ء میں یہ فیصلہ کیا کہ مختلف آراء پر غور کرنے کے بعد سب کمیٹی اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ سر دست ایک ایسا دینی مدرسہ قائم کیا جاوے جس سے اس ملک کے لئے مبلغین اور علمائے احمدی کا گروہ پیدا کیا جاوے۔اس کے لئے اس مدرسہ کی غرض کوئی یو نیورسٹی کا امتحان پاس کرانا یا غیر ممالک کے لئے مبلغین پیدا کرنے کی نہ ہوگی۔اور اسی لئے اس کے نصاب میں انگریزی تعلیم بھی نہ ہوگی۔بعض احباب نے جو ایک تجویز انگریزی، عربی کالج بنانے کی پیش کی ہے۔اس سے