حیاتِ نور — Page 425
ـور ۴۲۱ باب شش ندان کا جواب دیا گیا مگر پھر امیر المومنین کی خاص شفقت قلبی و ہمدردی آخر کار یہ کئے بغیر نہ رہ سکی کہ اپنے ایک مخلص محب جناب حافظ ابوسعید صاحب کو اس قدر دُور دراز مسافت سے اور خاص اپنے ذاتی مصارف سے ہم دور افتادوں اور مصیبت زدوں کی خبر گیری کے لئے روانہ فرمایا۔جناب عرب صاحب موصوف نے یہاں تشریف لا کر باوجود اپنی علالت کے فرائض مفوضہ کو بخوبی ادا کیا اور ہر ایک احمدی بھائی کو تسلی و تشفی دینے سے احمدی اخلاق کے اعلیٰ نمونہ کا کامل ثبوت دیا۔اور حضرت خلافت مآب کا یہ پیغام بھی پہنچایا کہ اگر کسی احمدی کے اہل و عیال اس نا گہانی طوفان سے لاوارث ہو گئے ہوں یا کوئی خانماں برباد ہو گیا ہو تو ان کو اگر وہ چاہیں فور روانہ قادیان کردو۔ہر طرح سے ہم ان کی بار برداری کے ذمہ دار کفیل ہو جائیں گے۔حضرت عالی کی ذات بابرکات سے ہم کو ایسی ہی امید ہے اور رہے گی مگر یہ خبر یقینا امیر المومنین اور دیگر عمائدین سلسلہ عالیہ کی خوشی کا باعث ہوگی کہ باوجود یکہ اکثر احمدیوں کے مکانات ایسے ایسے خطرناک مقامات پر واقع تھے جو فی الحال کامل تباہی کا نمونہ ہیں اور جہاں سے ہزاروں نعشیں برآمد ہوئیں اور ان محلوں کے تمام مکانات بیخ و بن سے اکھڑ گئے اور نیست و نابود ہو گئے۔مگر ایک احمدی بھی بلکہ ان کے متعلقین میں سے ایک بھی اس طوفان عظیم سے ضائع نہیں ہوا۔فالحمد للہ علی ذالک اب تمام جماعت احمد یہ حیدر آباد بکمال ادب بارگاہ خلافت میں گزارش پرداز ہے کہ عالی جناب ہم بیکسوں اور دور افتادوں کے حق میں دعا فرما دیں کہ خداوند کریم ہمارے ایمانوں کو کامل کرے۔ہماری عملی حالتیں درست ہو جاویں اور اجتلاؤں میں استقامت عطا کرے۔ہم میں پاک تبدیلی ہو جائے اور دوسروں کے لئے پاک نمونہ ہوں جبکہ ہم دار فانی سے کوچ کریں تو سلسلہ عالیہ احمدیہ کے کے وفادار ، اطاعت گزار اور مخلص تابعدار ہوں۔آمین۔تا حضرت خلیفۃ المسیح کا انضباط اوقات را کتوبر ۱۹۰۸ء حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی لکھتے ہیں: