حیاتِ نور

by Other Authors

Page 416 of 831

حیاتِ نور — Page 416

ـور ۴۱۳ جوابات دیئے۔یہ ایک عجیب بات ہے کہ جس طرح حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر آیت مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ الرَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ تلاوت فرمائی تھی اسی طرح تصرف الہیہ کے ماتحت حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بھی اس مضمون کی ابتداء جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے معابعد آپ نے تحریر فر مایا اور جس کا عنوان آپ نے وفات مسیح موعود رکھا ان دو آیات سے فرمائی کہ -1 مَا الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ الأرْسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ مَا مُحَمَّدَ إِلا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَائِن مَاتَ أو قتل انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ آپ نے اس مضمون میں جو عجیب وغریب نکات بیان فرمائے ان میں سے صرف چند احباب کی دلچسپی کے لئے پیش کئے جاتے ہیں۔آپ نے لکھا: " حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے زندگی میں سرالخلافہ لکھ کر اور وفات میں قوم کی روحانی ترقی کا معجزہ دکھا کر ثابت کر دیا کہ حضرت نبی کریم کی وفات پر خلافت کا کوئی جھگڑ نہیں ہوا۔دیکھتے نہیں کہ نبی کریم کے ایک غلام اور اس کے جانشین کے روبرو آپ کے چار بیٹے و پوتا اور ایک لائق داماد اور سید خسر موجود ہے اور وہ ہمہ تن اس آدمی کے ماتحت جو نہ مغل اور نہ ترک اور نہ اتنا رشتہ دار جتنا قریشیت کے لحاظ سے صدیق اکبر کو حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تعلق حاصل تھا۔اس موجودہ اتفاق و وحدت سے ہمارے احباب فائدہ اٹھائیں۔قدرت ثانیہ کے ظہور کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: بہر حال اب دشمن جلسہ کریں اور خوشیاں منا ئیں۔پہلی زبردست قدرت الہیہ اور نصرت الہیہ کو تو دیکھ چکے ہیں۔اور دوسری قدرت کا تماشا دیکھیں۔اب یہ درخت محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسے پہلے محفوظ رہا ہے ویسا ہی اب پھولے گا اور پھلے گا۔اگر ہم میں ان کو کارکن لوگ تھوڑے نظر آتے ہیں تو امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے مذہب کے رو سے صحابہ کرام میں فقہاء کتنے تھے۔ان کی تعداد دکھا ئیں اور خالد بن ولید جیسے سپاہی کتنے تھے۔ان کی تعداد پیش کریں اور