حیاتِ نور — Page 417
۴۱۴ قدرت کا نمونہ دیکھیں“۔پھر مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: ”ہمارے مخالف جلد باز و! کچھ تو صبر سے بھی تم کام لیتے۔تم نے پہلی قدرت کا نمونہ دیکھا تھا۔دوسری کے لئے صبر کرتے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے ہی صبر کے اجر انشاء اللہ تعالیٰ رکھے ہیں۔والحمد للہ رب العلمین۔" کیا تمہیں خبر نہیں کہ ہمارے امام نے انتقال کیا۔مگر ہم نے اس پر صبر سے کام لیا مگر تم نے ہماری تعزیت پر سوانگ بھرے۔تمہارے پروفیسر اور صوفی نے سوانگ بھرنے والوں کو اعزازی خطاب خادم دین کا دیا۔تمام دنیا میں برے یا بھلے مرے ہیں۔اہل اسلام کی تعلیمات میں کیا تم نے یہ تعلیم کہیں پڑھی ہے کہ یہ طریق تعزیت کب سے معمول اہل اسلام ہوا۔اور کس نے اس کی ابتداء سے من سن سنة سنية كا تمغہ ليا۔فرمایا۔حضرت صاحب کی وفات پر لاہور کے عوام کا وہ شور و غل تھا جس کا مجھے وہم وگمان بھی نہ تھا قریب تھا کہ وہ لوگ ہمیں گاڑی تک بھی نہ پہنچنے دیتے کہ معا اللہ تعالیٰ نے ابر رحمت کی طرح پولیس ہمارے لئے بھیج دی اور گورنمنٹ کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ہم پلیٹ فارم پر آرام سے سوار ہو گئے۔مصلح موعود کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”مرزا صاحب کی اولاد میں چھ موجود ہیں۔والحمد للہ رب العالمین۔پس ان میں سے ایک بھی اولو العزم ہوا یا ان کی اولاد سے وہ علما نو ایل عظیم الشان ولد ظہور پذیر ہوا تو اس وقت آپ خود یا آپ کی اولا د نیا کو کیا منہ دکھائے گی“۔محمدی بیگم کی پیشگوئی کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: ” جب مخاطبت میں مخاطب کی اولاد، مخاطب کے جانشین اور اس کے مماثل داخل ہو سکتے ہیں تو احمد بیگ کی لڑکی یا اس لڑکی کی لڑکی کیا داخل نہیں ہو سکتی اور کیا آپ کے علم فرائض میں بنات البنات کو حکم بنات نہیں مل سکتا اور کیا مرزا کی اولاد مرزا کی عصبہ نہیں۔میں نے بار ہا عزیز میاں محمود کو کہا کہ اگر حضرت صاحب کی