حیاتِ نور

by Other Authors

Page 232 of 831

حیاتِ نور — Page 232

۲۳۲ حضرت نواب صاحب بھی آپ سے دینی مسائل کے بارہ میں استفسارات کرتے رہتے تھے۔چنانچہ اُن کے ایسے ہی ایک خط کے جواب میں حضرت مولوی صاحب فرماتے ہیں: السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔یہ وساوس ہیں اور سالک کو ضرور پیش آتے رہتے ہیں۔ان میں تجدید نکاح کی ضرورت نہیں اور ہرگز نہیں۔آپ ذرہ بھی توجہ نہ فرما دیں۔یہ کیا وساوس ہیں۔کیا اچھا ہوتا اگر آپ گا ہے گا ہے قادیان آ جایا کرتے۔کوئی بھی تکلیف آپ کو یہاں انشاء اللہ نہ ہوتی۔نہ غسلخانہ کی ، نہ پاخانہ کی، اور میں انشاء اللہ یہ چیزیں تیار کر دوں گا۔باقی قصہ ایسا ہے کہ جلد طے ہو سکتا ہے۔یہ شیطانی وساوس ہیں ان کا کیا بقا ہے۔ثبوت اشیاء اس طرح بھی ہوتا ہے کہ راستباز اور بکثرت راستباز شہادت دیں اور ان کی شہادت میں کوئی کارستانی نہ ہو۔نواب ! میں راستباز ہوں۔اور بدوں کسی طمع و غرض کے میں کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی آواز اور کلام میں نے خودشنی ہے۔” میرے دوستوں میں مرزا خدا بخش بھی ہیں۔ان کو السلام علیکم عرض کر دیں اور یاد دلا دیں کہ "القول استحسن ، میاں یوسف علی خاں صاحب کو دیدی ، پہنچادی یا نہیں۔نورالدین ۹؍ دسمبر ۱۸۹۷ ء از قادیان اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے کنبہ کو صحت و عافیت بخشے۔جلسه سالانه ۱۸۹۷ء جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء میں علاوہ حضرت اقدس اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کی ایمان افزا تقریروں کے حضرت مولوی نورالدین صاحب کی تقریر بھی ہوئی ، جو قرآنی معارف سے پر تھی۔تعلیم الاسلام کا اجراء جنوری ۱۸۹۸ء واقعات کے تسلسل کو قائم رکھنے کے لئے مدرسہ تعلیم الاسلام کے اجراء کا ذکر نہیں کیا جا سکا۔سو اب عرض ہے کہ جس مدرسہ کے اجراء کی ضرورت پر اکتوبر ۱۸۹ء میں اشتہار دیا گیا تھا، اسے جاری کرنے کے لئے اہل الرائے اصحاب کا پہلا اجلاس ۲۷ ؍ دسمبر ۱۸۹۷ء کو منعقد ہوا۔اس اجلاس میں