حیاتِ نور

by Other Authors

Page 231 of 831

حیاتِ نور — Page 231

۲۳۱ گزارش پرداز (۱) عرق اور انستین دونوں وقت سحر اور افطار کے وقت کھانے سے اول گو دس منٹ ہی پہلے کیوں نہ ہو۔کھالیں۔(۲) معدہ پر روغن کا ملنا، خلو معدہ کے وقت انسب ہے اور رمضان شریف میں وہ دو پہر اور رات کے وقت کافی ہے۔اگر دو وقت نہ ہو سکے تو ایک ہی وقت کافی ہے، دوپہر کے وقت۔یہاں تک آپ کے ۱۲؍ مارچ ۹۳ ء کے کرم نامہ کا جواب ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی ذات میں، صفات میں، اپنے افعال میں باہمہ کامل عدل اور کامل رحم کے بالکل مستغنی ہے۔اور صاف ظاہر ہے کہ کامل علم ، کامل قدرت کامل خدائی کو غنا لازمی ہے۔پھر بایں ہمہ اللہ تعالیٰ جی اور سیر ہے کیا معنی حیا والا اور پردہ پوش ہے۔یہ میری باتیں سرسری نہیں بلکہ واقعی ہیں۔حضرت جب آپ کے لئے دعا پر زور دیتے تب ہی آپ کے لئے صبر اور تقویٰ کا حکم نازل ہوتا۔حضرت حیران رہ جاتے کہ یہ کیا معاملہ ہے۔آخر یہ صلاح ٹھہری کہ پیارا نواب صرف دو روز کے واسطے یہاں آ جاوے۔مطلب یہ تھا کہ بعض وقت روبرو ہونے سے حجاب جلد اُٹھ جاتا ہے۔ان چند روزوں میں آپ کے لئے توجہ پیش تھی۔آپ زیادہ تر خوف الہی اور خشیت ربانی سے کام لیتے اور مجھے یقین ہے کہ اب آپ تلافی کریں گے۔استغفار، لاحول اور نماز میں دعا سے زیادہ کام لیں گے۔رمضان شریف زیادہ موقعہ دے گا۔سنو بھائی! جو عذر آپ نے بیان فرمائے ہیں وہ خود ہی کیا ہیں۔بحمد اللہ ہماری حالت بھی بہت امیروں، دولتمندوں، آسودوؤں سے کم نہیں اور علم و فہم اور اس پر مختلف مجلسوں مختلف بلاد اور مختلف باتوں کے سننے کا موقعہ ہم کو بہ نسبت امراء کے زیادہ تر حاصل ہے۔پھر آپ جانتے ہیں۔ان دنوں مجھے علاج معالجہ کے واسطے زیادہ فرصت نکالتی مناسب تھی مگر پھر بھی مرزا جی کی صحبت کو کتنا مقدم کر لیا۔آپ کی ضرورتیں مجھ سے زیادہ نہیں۔اگر یہ فقرہ تفسیر طلب ہے تو میں تغییر کو حاضر ہوں۔