حیاتِ نور

by Other Authors

Page 184 of 831

حیاتِ نور — Page 184

JAM مارم جایا۔بھیرہ میں مکان کی تعمیر اور قادیان میں رہائش کے ساتھ ایک نئی زندگی کا آغاز بھیرہ میں ایک عالیشان مکان کی تعمیر گو آپ کی رُوح ہر وقت حضرت اقدس امام الزمان کی عالی بارگاہ میں رہنے کے لئے بیقرار رہتی تھی اور اس لحاظ سے آپ کو ملازمت سے فراغت پا کر فوراً حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہو جانا چاہئے تھا۔مگر غالبا اس خیال سے کہ ایک معقول رقم آپ کے ذمہ ابھی بطور قرض ہے جب تک اس کی ادائیگی کا انتظام نہ ہو جائے دارالامان میں سکونت اطمینان بخش نہیں ہو سکتی ، آپ نے بھیرہ پہنچ کر ایک بہت بڑے پیمانہ پر شفاخانہ کھولنے کا ارادہ فرمایا۔اور اس کے لئے ایک عالیشان مکان بنوانا شروع کیا۔ابھی وہ مکان نا تمام ہی تھا کہ آپ کو کچھ سامان عمارت خریدنے کے لئے لاہور جانا پڑا۔لاہور پہنچ کر جی چاہا کہ قادیان نزدیک ہے حضرت اقدس سے بھی ملاقات کر لیں۔مگر چونکہ بھیرہ میں ایک بڑے پیمانہ پرتعمیر کا کام جاری تھا۔اس لئے بٹالہ پہنچ کر فوری واپسی کی شرط سے کرائے کا یکہ کیا۔جب حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوئے تو قبل اس کے کہ آپ واپسی کی اجازت مانگتے۔حضور نے خود ہی دوران گفتگو میں فرمایا کہ اب تو آپ فارغ ہو گئے۔آپ نے عرض کیا۔ہاں حضور ! اب تو میں فارغ ہی ہوں۔وہاں سے اُٹھے تو یکے والے سے کہہ دیا کہ اب تم چلے جاؤ۔آج اجازت لینا مناسب نہیں ہے۔کل پرسوں اجازت لیں گے۔اگلے روز حضرت اقدس نے فرمایا کہ مولوی صاحب! آپ کو اکیلے رہنے میں تو تکلیف ہوگی۔آپ اپنی ایک بیوی کو بلوا لیں۔آپ نے حسب الارشاد نیوی کو بلانے کے لئے خط لکھ دیا۔اور یہ بھی لکھ دیا کہ ابھی میں شاید جلد نہ آسکوں اس لئے عمارت کا کام بند کر دیا جائے۔جب آپ کی بیوی آگئیں تو حضرت اقدس نے فرمایا کہ آپ کو کتابوں کا بڑا شوق ہے۔لہذا آپ اپنا کتب خانہ بھی منگوالیں۔تھوڑے دنوں کے بعد فرمایا کہ دوسری بیوی آپ کی مزاج شناس اور پرانی ہے۔آپ اس کو نہ اور بلا لیں لیکن مولوی عبد الکریم صاحب سے فرمایا کہ مجھ کو مولوی نورالدین صاحب کے متعلق الہام ہو ا ہے۔اور وہ شعر حریری میں موجود ہے کہ