حیاتِ نور

by Other Authors

Page 788 of 831

حیاتِ نور — Page 788

LAP ۲۹- حب برائے ہیضہ حضرت خلیفہ اول رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے زمانہ طالب علمی میں ہیضہ کے ایک مریض کو مندرجہ ذیل دوادی تھی جس سے اسے بیحد فائدہ ہوا۔گل ناشگفتہ عشر (آگ) سہا گہ بریاں دار فلفل لونگ جیل ایک تولہ ۵ ماشه ۵ ماشه هاشه ۵ ماشه آپ نے ایک ایک رقی کی گولیاں بنا کر نیم کی انتر چھال کے پانی کے ساتھ دس دس منٹ کے بعد کھلائیں اور لہسن کوٹ کر اس کے ناخنوں پر باندھ دیا جس سے اس کی طبیعت سنبھل گئی۔بیاض نور الدین حصہ اول مرتبه حکم مفتی فضل الرحمن صاحب میں نمک سیاہ ۵ ماشہ کا بھی اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔اور حضور نے لکھا ہے۔یہ گولیاں ایک ایک رتی کی میں نے ساعت بساعت کھلائی ہیں اور اگر نفخ ہوا تو چار گولیاں یکدم بھی دی ہیں۔اس کے بعد اپنی آخری عمر میں آپ نے جو بیاض اپنے ہاتھ سے لکھا۔اس میں مختلف تجارب کے بعد آپ نے یہ نسخہ مندرجہ ذیل شکل میں تحریر فرمایا ہے۔غنچه عشر فلفل سیاه دار فلفل زنجیل نمک بسیاسه قرنفل جائفل ۱۲ ماشه ۵ ماشه ۵ ماشه حب اڑھائی سرخ ه ماشه ۵ ماشه ۳ ماشه ۵ ماشه ۳ ماشه آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھ پر دو دفعہ اس مرض کا حملہ ہوا۔ایک دفعہ کثرت استعمال برف سے مجھے آرام آ گیا۔اور دوسری دفعہ خدا تعالیٰ کا فضل اس طرح شامل حال ہوا۔کہ بہت سا سلفیورک ایسڈ (یعنی سلفیورک ایسڈ ڈل پندرہ پندرہ بوند پانی میں ملا کر بار بار استعمال کرتا رہا۔دوسری دفعہ بھی برف کا استعمال زیادہ کیا گیا تھا۔