حیاتِ نور

by Other Authors

Page 763 of 831

حیاتِ نور — Page 763

ات نور ZOA ہیں۔کتاب کے اوپر کے حصہ میں اصل متن ہے اور نیچے تشریحی نوٹ حضرت حکیم مولوی عبید اللہ صاحب بسمل کے ہاتھ کے لکھے ہوئے ہیں۔جو سلسلہ کے ایک جید عالم۔فارسی کے مشہور قادر الکلام شاعر اور ارجح المطالب“ کے مصنف تھے۔۲۱- تفسیر احمدی حضرت مولانا میر محم سعید صاحب حیدر آبادی نے حضرت خلیفہ اصبح الاول کے درس القرآن سے مستفیض ہونے کے بعد قرآن کریم کا ایک مکمل ترجمہ جون 1919ء میں شائع کیا تھا۔اس ترجمہ کے آخر میں اوضح القرآن مسمی بہ تغییر احمدی" کے نام سے انہوں نے تمام تفسیری نوٹ جو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے ہی بیان فرمودہ ہیں۔یکجا کر دیئے ہیں۔ان نوٹوں کے ۱۹۴ صفحات ہیں "الفضل میں اس ترجمہ اور تفسیری نوٹوں کا ذکر ان الفاظ میں موجود ہے۔" مولنا میر محمد سعید صاحب میر مجلس انجمن احمدیہ نے مکمل ترجمہ قرآن شائع کیا ہے۔جو حضرت مولانا نور الدین رضی اللہ عنہ خلیفہ اول کے درس سے ماخوذ ہے۔اور آخر میں تفسیری نوٹ دیئے ہیں جو آپ سے سبقا پڑھ کر لکھے گئے ہیں یا آپ کے درس کے نوٹوں اور دیگر بزرگان سلسلہ کی تحریروں سے اخذ کئے گئے ہیں۔" حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ کے بیان فرمودہ تغییری نکات "الحلم" "بدر" تفخیذ الا زبان" اور تفسیر احمدی میں شائع ہونے کے علاوہ جولائی انشاء سے رسالہ تعلیم الاسلام قادیان میں بھی شائع ہونے شروع ہو گئے تھے۔اسی طرح حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفاتی نے بھی " ترجمہ القرآن" کے نام سے آپ کے بیان فرمودہ معارف کا ایک بڑا حصہ جو کئی پاروں کی تفسیر پر اپنے الفاظ میں مرتب کر کے شائع کیا ہے۔۲۲ - روحانی علوم مشتمل ؟ یہ رسالہ حضرت خلیفہ امسح الاول رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ان دو پر معارف تقاریر کا مجموعہ ہے جو حضور نے اپنے زمانہ خلافت کے پہلے سال دسمبر ۱۹۰۸ء کے جلسہ سالانہ قادیان میں فرمائیں۔میاں محمد یا مین صاحب تاجر کتب قادیان حال ربوہ نے ان کو ۱۹۲۸ ء میں شائع کیا تھا۔آج کل یہ رسالہ نایاب ہے۔