حیاتِ نور — Page 762
ـات : اس رسالہ میں حضرت خلیفہ اول کے ملفوظات کا ایک حصہ جمع کیا گیا ہے۔افسوس ہے کہ مرتب کننده جلد ہی وفات پاگئے اور یہ تسلسل قائم نہ رہ سکا۔۱۳ ۱۹۱۲ ء میں اخبار بدر میں بھی " کلام امیر ضمیمہ کے طور پر شائع ہوتا رہا۔اس ضمیمہ کے ایک سو آٹھ صفحات شائع ہوئے۔۱۸- حیات نور الدین سن اشاعت = دسمبر ۱۹۲۶ء صفحات ۱۶۲ شائع کردہ منشی فخر الدین صاحب ملتانی مالک کتاب گھر قادیان اس کتاب کے پہلے حصہ میں حضرت خلیفہ اول کی وہ تمام سوانح حیات درج ہے جو " مرقاة الیقین میں درج ہو چکی ہے اور دوسرے حصہ میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے قلم سے حضرت خلیفہ اول کے قادیان کی زندگی کے مختصر حالات درج ہیں۔۱۹- مجربات نورالدین حصہ اول۔دوم۔سوم سن اشاعت = ۱۹۰۹ء مرتبہ = مفتی فضل الرحمن صاحب ایڈیٹر رسالہ طبیب حاذق ـور حضرت خلیفہ اول کی بیاض خاص سب سے پہلے رسالہ ” طبیب حاذق قادیان میں مفتی فضل الرحمن صاحب نے 2: - 1909ء میں شائع کی تھی۔بعد میں حضور کی اجازت سے انہوں نے 1909ء میں اسے مجربات نورالدین کے نام سے تین جلدوں میں شائع کر دیا۔۱۹۲۴ء میں آپ نے بیاض نورالدین حصہ اول کے نام سے یہی کتاب دوبارہ کتابی صورت میں شائع کی اور ۱۹۲۵ء میں بیاض نور الدین کا دوسرا حصہ شائع کیا۔حصہ اول کے ۳۱۶ اور حصہ دوم کے ۲۶۸ صفحات ہیں۔ان میں مجربات نورالدین کی مکمل نقل کے علاوہ بہت سے اضافے بھی ہیں۔جو حضرت خلیفہ اول نے اپنی بیاض میں خود فرمائے تھے۔۲۰- اصل بیاض نور الدین الجزء الاول سن اشاعت = ۱۹۲۸ء مرتب کننده = ابناء حضرت خلیفہ اول صفحات = ۳۶۸ حضرت خلیفہ اول کی یہ وہ طبی بیاض ہے جو حضور نے اپنی آخری عمر میں تحریر فرمائی۔افسوس ہے کہ اس کا ابھی بھیک صرف ایک حصہ شائع ہوا ہے۔باقی دو حصے حضرت خلیفہ اول کے ابنا ء کے پاس محفوظ