حیاتِ نور — Page 761
ات ن ـور ۷۵۶ میں قادیان میں دیا۔چونکہ 1991ء کے آخر میں حضور گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے سخت بیمار ہو گئے تھے اور کئی ماہ تک سلسلہ درس بند رہا۔اس لئے اس مجموعہ میں صفحہ ۲۲۱ سے ۲۶۴ تک حضرت مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب کے درس القرآن کے نوٹ شامل کر دیئے گئے ہیں۔اکثر لوگ غلطی سے یہ تمام نوٹ حضرت خلیفہ اول ہی کے سمجھتے ہیں۔حالانکہ اس کے ۴۳ صفحات ایسے ہیں جن کے نوٹ حضور کی طرف منسوب نہیں کئے جاسکتے۔ان نوٹوں کے علاوہ جولائی ۱۹۱۳ء سے اخبار بدر میں درس دوم کے نام سے سورۃ فاتحہ سے دوسرے پارہ کے تیسرے رکوع تک نوٹ بطور ضمیمہ چھپتے رہے۔قرآن رمضان کے نوٹ اس کے علاوہ شائع ہوئے۔درس دوم کے ۲۶ صفحات اور قرآن رمضان کے ۴۲ صفحات ہیں۔۱۵- خطبات نور مقام طباعت = لاہور جلد میں ۲ سن اشاعت = ۱۹۱۲ء صفحات= ۳۷۲ مرتبہ = مکرم شیخ عبدالحمید صاحب ریلوے آڈیٹر یہ ایک نہایت ہی قیمتی اور ایمان افروز مجموعہ ان خطبات کا ہے جو حضور نے عیدین اور جمعہ کے مواقع پر دیئے۔قرآن کریم کی کئی آیات کی ان میں تفسیر ہے اور جماعتی تربیت کے لحاظ سے ان کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔۱۶ - مرقاة اليقين في حياة نور الدین سن اشاعت = ۱۳۳۱ھ مرتبہ = اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی صفحات = ۲۷۲ اس کتاب میں حضرت خلیفہ اول کے خود املا کر وائے ہوئے سوانح حیات اور وہ متفرق واقعات درج ہیں جو حضور نے مختلف مواقع پر بیان فرمائے۔نہایت دلچسپ اور ایمان افروز واقعات کا مجموعہ ہے۔کتاب شروع کرنے پر اسے ختم کئے بغیر چین نہیں آتا۔۱۷- کلام امیر معروف به ملفوظات نور سن اشاعت = ۱۹۱۸ء صفحات= ۲۰ مرتبه = منشی برکت علی صاحب احمدی ہوشیار پوری