حیاتِ نور — Page 760
۷۵۵ گئے ہیں۔بچوں، نو مسلموں اور دینیات کی ابتدائی تعلیم سیکھنے والوں کے لئے اس رسالہ کا مطالعہ ایک بہت بڑی نعمت ہے۔1- مبادی الصرف والنحو سن اشاعت - ١٩٠٦ء صفحات= اس رسالہ میں جس کا نام پہلے مبادی الصرف تھا۔علیم صرف کے ابتدائی قواعد نہایت آسان اور شستہ زبان میں بیان کئے گئے ہیں۔انداز تحریر ایسا دلکش ہے کہ بچے بھی اس سے پورا فائدہ اٹھا سکتے میں سے 19ء میں آپ نے اس کتاب میں نحوی قواعد کا اضافہ فرمایا اور اس کا نام " مبادی الصرف والنحو رکھا گیا۔۱۲ - ترجمۃ القرآن پاره اول معه تفسیری حواشی شائع کردہ۔شیخ عبدالرشید صاحب میرٹھی) سن اشاعت = اپریل ۱۹۰۷ء حضرت خلیفہ اول نے قرآن کریم کا اردو ترجمہ لکھ کر مکرم شیخ عبدالرشید صاحب میرٹھی کو بغرض اشاعت دیدیا۔جنہوں نے صرف ایک پارہ شائع کیا تھا۔اس پارہ کے حاشیہ پر مختصر تفسیری نوٹ بھی درج ہیں۔مکرم شیخ صاحب نے اس پارہ میں جو پہلا اعلان شائع کیا۔اس میں انہوں نے لکھا کہ کل ترجمہ مولانا موصوف الصدر نے اس عاجز مشتہر کو دیدیا ہے۔خدائے تعالیٰ اس خدمت کے لائق ہونا قبول فرما کر بہت جلد اس مقدس جماعت کے سامنے کل ترجمہ تیار کر کے پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائے لے ۱۳ - وفات مسیح موعود مقام طباعت = قادیان سن اشاعت = ۱۹۰۸ء صفحات = ۲۴ اس رسالہ میں ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر مخالفین سلسلہ نے کئے۔۱۴ - درس القرآن سن اشاعت - فروری ۱۰ - ۱۹۰۹ء صفحات = ۴۰۲ یہ اس پر معارف درس القرآن کے مختصر نوٹوں کا مجموعہ ہے۔جو حضرت خلیفہ اول نے ۱۰ - ۱۹۰۹ء