حیاتِ نور — Page 758
۷۵۳ ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات ۱۸۸۹ء میں ایک عیسائی عبداللہ جیمز نے انجمن حمایت اسلام لاہور کو تین سوالات بغرض جواب بھیجے۔انجمن نے ان کے جوابات کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفہ اول سے درخواست کی۔جس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی تینوں سوالوں کے جوابات تحریر فرمائے اور حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بھی۔انجمن نے ان جوابات کو ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات“ کے نام سے ایک رسالہ کی شکل میں شائع کر دیا۔یہ رسالہ ٹائیکل کے علاوہ ۷۲ صفحات پر مشتمل ہے۔مکتوبات احمد یہ جلد سوم مرتبہ حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی میں صفحہ ۲۴ سے لے کر صفحہ ۷۹ تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جوابات شائع کر دیئے گئے ہیں مگر افسوس ہے کہ اس میں غلطی سے پہلے سوال کا جواب درج ہونے سے رہ گیا ہے۔-۴- تصدیق براہین احمدیہ سن اشاعت = ۱۳۰۷ھ مطابق ۱۸۹۰ء جلد = صفحات = ۲۱۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب براہین احمدیہ پر پنڈت لیکھرام اور بعض دوسرے آریوں نے جو اعتراضات کئے تھے۔اس کتاب میں ان تمام اعتراضات کا نہایت عمدگی سے رد کرتے ہوئے اسلام کی صداقت بڑے زور سے ثابت کی گئی ہے اور قرآن کریم کی مختلف آیات کی لطیف تفسیر کی گئی ہے۔۵ - ابطال الوہیت مسیح سن اشاعت - ۹۱-۱۸۹۰ء صفحات = ۲۲ اس رسالہ میں قرآن کریم، بائیل اور عقل کی رُو سے ثابت کیا گیا ہے کہ حضرت مسیح ناصری صرف انسان تھے خدایا خدا کے بیٹے نہ تھے۔- رد تاریخ مقام طباعت = پنجاب پریس سیالکوٹ سن اشاعت = ۱۸۹ء صفحات = ۲۲ یہ رسالہ پنجاب پریس سیالکوٹ میں شیخ غلام قادر صاحب فصیح نے چھپوایا تھا۔آریوں کے مایہ ناز ـور