حیاتِ نور — Page 757
ـور ۷۵۲ دسواں باب تصنیفات حضرت خلیلة اصبح الاول آپ کی وفات پر اخبارات اور رسالہ جات کی آراء آپ کی طبیبانہ زندگی اور خاتمۃ الکتاب -۱ فهرست کتب مصنفہ حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ مرتبہ محترم مولوی محمد یعقوب صاحب فاضل انچارج صیغه زود نویسی ربوہ ) 1- فصل الخطاب فی مسئلہ فاتحة الکتاب (حسب فرمائش شیخ رفع محمد صاحب رئیس جموں ) مقام طباعت = رکھونا تھ پریس جموں سن اشاعت = نومبر ۱۸۷۹ء جلدیں۔صفحات = ۱۲۸ یہ کتاب اس سوال کے جواب میں لکھی گئی ہے کہ بغیر سورۃ فاتحہ نماز جائز ہے یا نہیں؟ اور سورۃ فاتحہ کی فرضیت کے دلائل اسلامی لٹریچر سے پیش کئے گئے ہیں۔۲ فصل الخطاب المقدمة اهل الكتاب مقام طباعت = دہلی سن اشاعت = ۱۳۰۵ھ مطابق ۱۸۸۸ء جلدیں -۲ صفحات - ۴۲۸ عیسائیت کے رد میں یہ ایک زبر دست تصنیف ہے۔جس میں ان تمام اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جو عیسائی پادریوں کی طرف سے اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر کئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ خصوصیات اسلام، حقیقت جہاد، احکام اسلامی کی حکمت اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت وغیرہ پر بھی سیر کن بحث کی گئی ہے۔اس کتاب کی حضور نے چار جلدیں لکھی تھیں جن میں سے صرف دو جلدیں شائع ہوئیں۔