حیاتِ نور

by Other Authors

Page 683 of 831

حیاتِ نور — Page 683

مضمون یہ تھا۔YZA آپ کا پیغام جنگ پہنچا۔مولوی محمدعلی اور خواجہ کمال الدین کی بیعت کر لو۔انا للہ وانا الیہ راجعون خوب حق بیعت ادا کیا۔اس پر میں نے فیصلہ کر لیا کہ حقیقت میں یہ لوگ سلسلہ کے دشمن ہیں اور کامل یقین مجھے اس کے متعلق ہو گیا۔چنانچہ میں نے ایک خط احمد یہ بلڈ نگکس کے مفصل حالات کے متعلق لکھ کر حضرت خلیفہ اول کی خدمت میں بھیج دیا اور اس میں کھول کر عرض کر دیا کہ حضور کے بعد یہ لوگ بڑے سخت فتنے پیدا کریں گے اور یہ لوگ سلسلہ کے در پردہ دشمن ہیں۔اور یہ بھی لکھا تھا کہ خفیہ ٹریکٹ وغیرہ جو شائع ہو رہے ہیں وہ احمد یہ بلڈنکس کی ہی کارگزاری ہے اور ڈاکٹر محمد حسین صاحب سب اس میں شامل ہیں۔۔۔جب میرا یہ خط حضرت کی خدمت میں پہنچا تو اس وقت مولوی محمد علی حضرت کے پاس بیٹھے تھے اور غالباً حضرت خلیفہ ثانی بھی تشریف رکھتے تھے۔حضرت نے میرا یہ خط پڑھ کر مولوی محمد علی صاحب کو دیدیا اور کہا کہ جواب لکھ دو مگر انہوں نے میرا اصل خط تو ڈاکٹر محمد حسین کو لاہور بھیج دیا اور مجھے اپنے خط میں لکھدیا کہ بات میں سے بات نہیں نکالنی چاہئے اور پہلے تحقیق کرنا چاہئے۔جب میں نے یہ لکھا کہ بات میں سے بات تو آپ خود نکال رہے ہیں تو انہوں نے اپنی زودرنج اور اپنی مغلوب الغضب طبیعت سے لاچار ہو کر مفصلہ ذیل خط مجھے لکھا: ۵/ دسمبر ۱۹۱۳ء جناب من السلام علیکم آپ کا خط پہنچا۔مجھے اس بحث میں پڑنے کے لئے کافی فرصت نہیں۔مگر چند باتیں ہیں۔ممکن ہے ان سے آپ کی غلط نہی دور ہو جائے۔کیا حضرت صاحب کی طرف رجوع کرنے کے یہ معنی تھے کہ آپ یہ لکھتے کہ ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ ضرور گمنام ٹریکٹ کے لکھنے میں شامل ہیں۔پھر آپ اپنی رائے لگا کر اس فقرہ کے یہ معنی ہم سمجھتے ہیں کہ وہ بیعت سے خارج ہو چکے۔حضور ہمیں اطلاع دیں کہ آیا یہ درست ہے۔خط ـور