حیاتِ نور

by Other Authors

Page 654 of 831

حیاتِ نور — Page 654

۶۴۹ ایشیائی مذاق کی عورت ہے۔بایں ہمہ نہایت لائق اور ذہین ہے۔آرکیالوجی پڑھتی ہے اور سویڈن، ناروے اور فن لینڈ میں یہ پہلی عورت آرکیالوجسٹ ہوگی۔غلام کے لئے حضور دعا فرما دیں۔والسلام حضور کا غلام ظفر اللہ خان لندن، ۷۸ ـور آنریبل چودھری سر محمد ظفر اللہ خان صاحب کے زمانہ طالب علمی کے خط کا اکثر حصہ میں نے اس لئے درج کر دیا ہے کہ یورپ جانے والے مبلغین اور دیگر افراد کے لئے اس میں بہت سے قیمتی اسباق ہیں۔یہ امر خوشی کا موجب ہے کہ باوجود اس کے کہ جناب چودھری صاحب موصوف نے اپنی چٹھی میں اس امر کی سخت تاکید کی تھی کہ جو تعریفی الفاظ اس لیڈی نے جناب چوہدری صاحب کے متعلق کہے ہیں۔وہ ہرگز شائع نہ کئے جائیں۔مگر جناب ایڈیٹر صاحب "بدر" نے اس لئے شائع کر دیئے کہ یہ الفاظ چوہدری صاحب کو نہیں کہے گئے تھے۔بلکہ اس قوم کو کہے گئے تھے۔جس کے آپ یورپ میں نمائندہ سمجھے جاتے تھے۔