حیاتِ نور

by Other Authors

Page 643 of 831

حیاتِ نور — Page 643

رر ۶۳۸ شکر نہ کرنے کا نقصان مولانا ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا کا بیان ہے کہ ایک مرتبہ نماز عید سے قبل حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے صاحبزادہ میاں عبدائی صاحب نے حضور سے کچھ پیسے مانگے۔حضور نے انہیں کچھ پیسے دیئے۔جس پر انہوں نے عرض کی کہ حضور ! یہ پیسے بہت کم ہیں۔فرمایا۔اگر تم شکر کرتے تو میں یقینا تمہیں اور بھی دیتا۔انہوں نے کہا۔اچھا میں شکر کرتا ہوں۔فرمایا۔اب نہیں۔“ حضرت صاحبزادہ میاں محمود احمد صاحب کا خطبہ عید پڑھنا اور شملہ تشریف لے جانا حضرت خلیفہ المسیح کی طبیعت علیل تھی۔حضور عید کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد میں تشریف لائے مگر خطبہ کے لئے حضرت صاحبزادہ صاحب کو ارشاد فرمایا۔حضرت صاحبزادہ صاحب نے صفائی قلب کے لئے ایک لطیف خطبہ دیا اور بعد ازاں ایک نکاح کا اعلان فرمایا۔اور پھر اتوار کے روز حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب کے ہمراہ دس پندرہ روز کے لئے بغرض تبدیلی آب و ہوا شملہ تشریف لے گئے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب اہل و عیال سمیت پہلے ہی شملہ میں تشریف فرما تھے۔حضرت خلیفة المسیح الاول نے آپ کو رخصت کرتے وقت لگے لگایا۔اور پیار کیا۔اور فرمایا جاؤ۔اللہ تعالٰی تمہیں بہت سی برکتیں دے۔۲۷ شملہ میں حضرت صاحبزادہ صاحب نے دو تقریریں کیں۔جن میں کھلم کھلا سلسلہ احمدیہ کی تبلیغ کی۔جماعت نے بھی آپ کے مواعظ حسنہ سے بہت فائدہ اٹھایا “۔۲۸ ایک انگریز نو مسلم کا نام محمد عبد اللہ رکھنا حیدر آباد دکن سے ایک انگریز نو مسلم کا خط آیا۔جس میں اس نے اپنا اسلامی نام تجویز فرمانے کی درخواست کی تھی۔حضور نے اس کا نام محمد عبد اللہ رکھا۔