حیاتِ نور

by Other Authors

Page 581 of 831

حیاتِ نور — Page 581

۵۷۶ آٹھواں باب مدرسه تعلیم الاسلام کی بنیاد، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کا سفر حج ، حضرت خلیفہ اول کی ایمان افروز باتیں ، الفضل کا اجراء اور حضرت خلیفۃ المسیح کا چوہدری محمد ظفر اللہ خاں کے نام خط مدرسہ تعلیم الاسلام کی بنیاد، ۲۵ / جولائی ۱۹۱۲ء ۲۵ جولائی ۱۹۱۲ء کی صبح کو حضرت خلیفہ المسح اول نے صاحبزادگان حضرت مسیح موعود کی معیت میں تین جگہوں پر مدرسہ تعلیم الاسلام کی بنیادی اینٹیں رکھیں۔مشرقی کونے پر مغربی کونے پر اور درمیانی ہال کے مشرقی کونے پر، پہلے دعا کر کے حضرت خلیفہ المسیح خود اینٹ رکھتے اور پھر تین اینٹیں صاحبزادگان حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت صاحبزادہ مرزا شریف صاحب سے رکھواتے۔اول و آخر بہت دعا کی جاتی۔اس طرح چھ بار دعا کی گئی۔دعا کے وقت باران رحمت کا نقاطر دعا کی قبولیت کا نشان بن رہا تھا۔اکبر شاہ خان صاحب ( نجیب آبادی ) اینٹیں لے لے کر حضرت کو پکڑاتے تھے۔بنیاد میں کھڑے ہو کر پہلے حضرت نے فرمایا: میں نے کہیں پڑھا ہے کہ چالیس آدمی مل کر دعا کریں تو اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اب ہم بہر حال خدا تعالیٰ کے فضل سے چالیس سے زائد ہیں (مہاجرین و بورڈران سب حاضر تھے ) ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے کوئی غلطی کی ہوگی۔وہ سب پہلے اپنے گناہوں سے تو بہ کر لیں۔پھر ہم سب مل کر دعا کریں گے کہ اللہ تعالیٰ اس مدرسہ سے نیک ہدایت یافتہ اور دین کے خادم پیدا کرے