حیاتِ نور

by Other Authors

Page 568 of 831

حیاتِ نور — Page 568

۵۶۳ خلافت پر اعتراض کرتا ہے تو سعادتمند فطرت اسے اُسْجُدُو لادم کی طرف لے آئے گی اور اگر ابلیس ہے تو اس دربار سے نکل جائے گا۔پھر دوسرا خلیفہ داؤد تھایا داؤد انـا جـعـلـنـاك في الأرض خليفه - ( ترجمہ: اے داؤد تجھے زمین میں خلیفہ ہمیں نے بنایا ہے ) داؤد کو بھی خدا ہی نے خلیفہ بنایا۔ان کی مخالفت کرنے والوں نے تو یہاں تک ایجی ٹیشن کی کہ وہ انارکسٹ لوگ آپ کے قلعہ پر حملہ آور ہوئے اور کود پڑے۔مگر جس کو خدا نے خلیفہ بنایا تھا۔کون تھا جو اس کی مخالفت کر کے نیک نتیجہ دیکھ سکے۔پھر اللہ تعالیٰ نے ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کو خلیفہ بنایا۔رافضی اب تک اس خلافت کا ماتم کر رہے ہیں۔مگر کیا تم نہیں دیکھتے کروڑوں انسان ہیں جو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما پر درود پڑھتے ہیں۔" میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ مجھے خدا نے خلیفہ بنایا ہے۔یہ وہ مسجد ہے جس نے میرے دل کو خوش کیا۔اس کے بانیوں اور امداد کنندوں کے لئے میں نے بہت دعا کی ہے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ میری دعائیں عرش تک پہنچی ہیں پس اس مسجد میں کھڑے ہو کر جس نے مجھے بہت خوش کیا اور اس شہر میں آکر اس مسجد ہی میں آنے سے خوشی ہوتی ہے میں اس کو ظاہر کرتا ہوں' کہ جس طرح پر آدم، داؤ داور ابو بکر و عمرکو اللہ تعالیٰ نے خلیفہ بنایا۔اسی طرح اللہ تعالٰی ہی نے مجھے خلیفہ بنایا ہے۔اگر کوئی کہے کہ انجمن نے خلیفہ بنایا ہے۔تو وہ جھوٹا ہے۔اس قسم کے خیالات ہلاکت کی حد تک پہنچاتے ہیں۔تم ان سے بچو۔پھر سن لو کہ مجھے نہ کسی انسان نے نہ کسی انجمن نے خلیفہ بنایا ہے۔نہ ہی میں کسی انجمن کو اس قابل سمجھتا ہوں کہ وہ خلیفہ بنائے پس مجھ کو نہ کسی انجمن نے بنایا اور نہ میں اس کے بنانے کی قدر کرتا۔اور اس کے چھوڑ دینے پر تھوکتا بھی نہیں۔اور نہ اب کسی میں طاقت ہے کہ وہ اس خلافت کی ردا کو مجھ سے چھین لے۔اب سوال ہوتا ہے کہ خلافت حق کس کا ہے؟ ایک میرا نہائیت ہی پیارا محمود ہے۔جو میرے آقا اور محسن کا بیٹا ہے۔پھر دامادی کے لحاظ سے نواب محمد علی خان ـور