حیاتِ نور — Page 542
۵۳۷ دوسری شہادت اس مضمون کے غلط ہونے پر یہ ہے کہ جناب مولوی محمد علی صاحب نے آیت قل الله ثُمَّ ذَرْهُمْ کے یہ معنے گئے ہیں کہ اللہ منوا کر ان کو چھوڑ دو۔گویا مولوی صاحب کے نزدیک ان کے اسلام کے لئے اسی قدر کافی ہے۔حالانکہ یہ آیت یوں ہے۔وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِةٍ إِذْ قَالُوا مَا أَنزَلَ اللهُ عَلَى بَشَرٍ مِّن شَيْءٍ قُلْ مَنْ أَنْزَلَ الْكِتَابَ الَّذِي جَاءَ بِهِ مُوسَى نُورًا وَ هُدَى لِلنَّاسِ تَجْعَلُوْنَهُ قَرَاطِيْسَ تُبْدُونَهَا وَتُخْفُونَ كَثِيراً وَ عَلِمْتُمُ مَالَمْ تَعْلَمُوا أَنْتُمْ وَلَا آبَاؤُكُمْ قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِمْ يَلْعَبُونَ۔اس آیت میں یہ بتایا گیا ہے کہ یہود کہتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے بندہ پر کبھی الہام نازل نہیں کیا۔اس کے جواب میں تو ان سے پوچھ کہ موسیٰ کی کتاب کس نے نازل کی تھی ؟ اور پھر اپنی طرف سے کہ دے کہ وہ خدا تعالیٰ نے نازل کی تھی اور چونکہ یہ جواب ان کے عقیدے کے مطابق ہے۔اس لئے انہیں اس پر خاموش ہی رہنا پڑے گا۔اس جواب کے بعد ان کے ساتھ اس مسئلہ پر زیادہ گفتگو کرنے کی ضرورت نہیں۔پھر ان کو چھوڑ دو۔کیونکہ وہ دین پرنسی کرتے ہیں۔حضرت خلیفہ المسیح الاول اس آیت کا ترجمہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔" قل اللہ ثم ذرھم کے یہ معنے نہیں۔کہ اللہ ! اللہ ! کرتے رہو۔کیونکہ محض اللہ ! اللہ کا ذکر ہماری شریعت میں ثابت نہیں۔بلکہ یہ تو جواب ہے مَن أنزَلَ الْكِتَابَ کا۔یہ کتاب کس نے اتاری۔کہو اللہ نے“۔" تیسری شہادت اس مضمون کے غلط ہونے پر یہ ہے کہ اس میں حضرت امام ابو حنیفہ کی طرف منسوب کر کے یہ لکھا گیا ہے کہ آپ کا یہ مذہب ہے کہ اگر کوئی شخص ایک دفعہ اشھد ان لا الہ الا اللہ کہہ دے تو وہ مومن ہو جاتا ہے۔چاہے پھر اس سے شرک، کفر یا ظلم سرزد ہو۔" ہماری طرف سے بار بار اس امر کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ کا یہ مذہب کس معتبر کتاب میں لکھا گیا ہے؟ مگر مولوی صاحب زندگی بھر اس مطالبہ کا جواب نہیں دے سکے۔پس یہ تین شہادتیں ہیں اس امر کی کہ مولوی محمد علی صاحب نے سارا مضمون ہرگز حضرت خلیفہ امسیح الاوّل کی زندگی میں شائع نہیں کیا حالانکہ حضور کی وفات سے ایک ماہ پہلے آپ حضور کو سنا چکے تھے اور اس کے بعد جو اس سے بھی بڑا مضمون لکھا اسے پہلے شائع کر دیا گیا۔پس اس مضمون کا شائع نہ کرنا بتاتا ہے کہ کسی خاص حکمت کے ماتحت اس کی اشاعت روکی گئی تھی۔اور وہ حکمت سوائے اس کے