حیاتِ نور

by Other Authors

Page 533 of 831

حیاتِ نور — Page 533

۵۲۸ خلیفے خدا تعالی بناتا ہے میں تمہیں پھر یاد دلاتا ہوں کہ قرآن مجید میں صاف طور پر لکھا ہے کہ اللہ ہی خلیے بنایا کرتا ہے۔یاد رکھو کہ آدم کوخلیفہ بنایا تو کہا انِّی جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً فرشتے اس پر اعتراض کر کے کیا فائدہ اٹھا سکے۔تم قرآن میں پڑھو۔جب فرشتوں کی یہ حالت ہے اور انہیں بھی سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا کہنا پڑا۔تو تم جو مجھ پر اعتراض کرتے ہو اپنا منہ دیکھ لو۔مجھے وہ لفظ خوب یاد ہیں کہ ایران میں پارلیمنٹ ہوگئی۔اور دستوری کا زمانہ ہے۔انہوں نے اس قسم کے الفاظ بول کر جھوٹ بولا۔بے ادبی کی۔خدا تعالی کی غیرت نے انہیں دستوری کے نتیجے ایران میں ہی دکھا دیئے۔میں پھر کہتا ہوں کہ اب بھی تو بہ کر لیں"۔ہے تقسیم اموال کی تفصیل "میرے پاس تین قسم کی رقوم آتی ہیں۔کچھ کپڑے آتے ہیں یتامی و مساکین کے لئے اور ایسا ہی روپیہ بھی آتا ہے۔کوئی روپیہ دیتا ہے کہ جہاں آپ چاہیں خرچ کریں۔ایک کہتا ہے۔جہاں میرے مردے کو ثواب پہنچے وہاں خرچ کر دو۔اور کچھ خیرات بھی آتی ہے۔بعض لوگ مخصوص کر دیتے ہیں۔اور میں جانتا ہوں کہ وہ خدا تعالی کے خاص منشاء کے ماتحت ہوتا ہے کہ یہ تمہاری ذات کے لئے ہے۔ان تمام اموال میں سے بتائی کے اموال کو تو میں لَا تَقْرَبُوا مال الیتیم پر عمل کرنے کے لئے مولوی محمد علی صاحب کے حوالے کر دیتا ہوں اور ایسا ہی ان کے کپڑے بھی۔جو اموال میرے پاس آتے ہیں۔میری حفاظت کرنے والوں کو تو میرے گوہ کی بھی خبر نہیں۔تو اموال کی کیا خبر ہو؟ ( یہ سخت لفظ میں نے ایک خاص وجہ سے بولا ہے ) پھر جو کپڑے ہوتے ہیں۔بعض وقت ان میں قیمتی کپڑے ہوتے ہیں۔میں نے ایک دفعہ اپنی بیوی کو کہا کہ ان کو بیچ کر اوسط درجہ کے کپڑے بنا دیا کرو۔تا کہ وہ زیادہ کے کام آسکیں۔اس نے کہا کہ اگر میں خود لینا چاہوں۔تو میں نے اسے جواب دیا کہ ہر گز نہیں۔اگر کوئی اور بیوی ہو۔جو ہماری رشتہ دار نہ ہو وہ چاہے تو لے سکتی ہے۔تو ایسے کپڑے