حیاتِ نور

by Other Authors

Page 524 of 831

حیاتِ نور — Page 524

۵۱۹ وسلم کے والدین مومن تھے یا کافر؟ یہ بے ہودہ بحث ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ دن کا زمانہ تھا جبکہ سورج روشن تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے قبل کا زمانہ رات کا زمانہ تھا۔رات کے وقت جو لوگ ہوتے ہیں۔ان پر کفر و اسلام کا فتویٰ کیا ؟ وہ تو اندھیرے میں چلے گئے۔وہ لوگ بڑے گنہگار ہوتے ہیں جو مصلح کا زمانہ پاتے ہیں اور پھر اس کا انکار کرتے ہیں۔رات کو غفلت کا وقت ہوتا ہے۔مگر جب جگانے والا آ گیا۔تو اس کا نہ ماننے والا ملزم ہوتا ہے۔" بخل دُور کرنے کا علاج فرمایا: بخل دور کرنے کا علاج یہ ہے کہ جب ایک پیسے کا بخل ہو تو دو پیسے دے دینے چاہئیں۔اور دو پیسے کا بخل ہو تو چار دے دینے چاہئیں۔اس کا میں نے جوانی میں خوب تجربہ کیا ہے۔اور بہت فائدہ اٹھایا ہے"۔۲۵ نماز میں لذت فرمایا: ایک شخص نماز پڑھتا ہے اور اسے لذت نہیں ملتی تو اس کو سوچنا چاہئے کہ یہ بھی خدا کا فضل ہے کہ میں نے نماز تو پڑھ لی۔دوسرا اس سے اعلیٰ ہے۔وہ نماز سمجھ کر پڑھتا ہے۔مگر دنیاوی خیالات نماز میں بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔تو اس کو بھی خوش ہونا چاہئے کہ سمجھ کر تو نماز پڑھنی نصیب ہوئی۔تیسر ا لذت بھی پاتا ہے۔اس کو بھی خوش ہونا چاہئے۔اس طرح انسان ترقی کر سکتا ہے۔شکر کرنے سے بھی ترقی ہوتی ہے۔اگر پہلے ہی نماز کو اس خیال سے کہ لذت نہیں ملتی۔کوئی چھوڑ دے۔تو وہ کیا ترقی کرے گا“۔" ایک مبشر کشف فرمایا: ایک دفعہ مجھے رویا ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی کمر پر اس طرح ـور