حیاتِ نور — Page 497
۴۹۳ شریف یا دینی کتاب جو کچھ میسر ہو۔وہ عطا فرما دیں۔لیکن یہ چیزیں بنام اس عاجز کے ہوں۔ناصر نواب از قادیان۔" ڈاکٹری رپورٹ پچھلے اخبار میں بدھ کے دن تک کے حالات لکھے جاچکے ہیں: بدھ کے دن حضرت صاحب کی طبیعت زیادہ تکلیف میں تھی۔قرار پایا کہ کوئی ڈاکٹر انگریز بھی برائے مشورہ لاہور، امرتسر سے ہلوایا جائے۔چنانچہ شیخ ، عبدالرحمن صاحب قادیانی ، مرزا خدا بخش صاحب اور مولوی صدر دین صاحب اس مطلب کے واسطے لاہور تشریف لے گئے۔اور وہاں کے احباب کے مشورہ سے ڈاکٹر میجر صاحب کو ساتھ لائے جو کہ جمعرات کے دن دو پہر کو یہاں پہنچے۔اور قریب تین گھنٹہ کے حضرت صاحب کے پاس رہے۔نبض دیکھی۔تھرما میٹر لگایا۔پیشاب کا امتحان کیا۔زخم کھول کر دیکھا۔اور اپنے ہاتھ سے ڈریس کیا۔ماشرا کے واسطے چہرہ پر دوائی لگائی خوراک تجویز کی۔اور ایک نسخہ پلانے کے واسطے لکھا۔میجر صاحب نے حضرت صاحب کے متعلق بہت تشفی ظاہر کی۔فرمایا نبض بہت اچھی ہے۔اس میں پوری جوانی کی قوت اور توانائی ہے۔کوئی خطرے کی بات نہیں۔زخم کی حالت اچھی ہے۔تدریجا بھر جائے گا۔ماشرے کی تکلیف چار پانچ روز تک جاتی رہے گی۔غرض ہر طرح سے حالت قابل اطمینان ظاہر کی۔اور قریب عصر کے چلے گئے۔پچھلی رات کو حضرت صاحب نے فرمایا کہ دل پر کچھ بو جھ سا معلوم ہوتا ہے“۔۔۔وصیت ۱۹-۲۰ جنوری ۱۹۱۱ء کی درمیانی رات طبیعت بظاہر اچھی تھی۔تاہم احتیاطارات کو درمیان شب جمعرات و جمعہ حضرت صاحب نے فرمایا کہ قلم دوات کاغذ لاؤ۔میں کچھ لکھ دوں۔پچھلی رات کا وقت تھا۔سوائے شیخ تیمور صاحب ایم۔اے کے جو دیگر خادم رات کو وہاں رہنے والے تھے۔ان کو بھی باہر جانے کا حکم ہوا۔ایک کاغذ پر اپنے ہاتھ سے کچھ لکھا۔اور اسے ایک لفافہ ـور