حیاتِ نور

by Other Authors

Page 468 of 831

حیاتِ نور — Page 468

کچھ روپیہ حضور کے پاس بطور امانت ہو یا قرضہ ہو یا کسی اور وجہ سے دیا ہو یا کسی مریض نے آپ کو کچھ معالجہ کے واسطے دیا ہو اور اس کے خیال میں اس کا حق اسے نہ ملا ہو۔غرض ہر ایسا شخص جو آپ سے کچھ واجب الا دا یقین کرتا ہے اسے چاہئے کہ مطالبہ کرے اور اپنا حق وصول کر لے۔فرمایا۔ایسا مطالبات کا ادا کرنا اس دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے واسطے بہت آسان ہے۔خدا نے ہمارے لئے سب سامان مہیا کر دیئے ہیں۔۵۸ یہ روپیہ کس کا ہے؟ اسی طرح کا ایک اور اعلان حضور کی طرف سے اسی پر چہ میں یوں شائع ہوا کہ گزشتہ سالانہ جلسہ میں کسی شخص نے حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت میں اس وقت جبکہ آپ نواب محمد علی خاں صاحب کی کوٹھی کے سامنے جنوبی جانب کھڑے تھے، ایک رقم پیش کی تھی۔حضور کو خیال نہ رہا کہ وہ کون شخص تھا اور یہ رقم اس نے کس مطلب کے واسطے دی تھی لہذا اب تک وہ رقم اسی طرح بند، مدامانت میں پڑی ہے۔آج تک حضرت نے اسے شمار بھی نہیں کیا کہ کتنے روپے ہیں۔لہذا جو صاحب اخبار پڑھیں وہ دوسروں سے بھی ذکر کریں اور اس رقم کا پتہ نکال کر مطلع فرما دیں۔۵۹ ہم غیر احمدی کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے؟ اسی عنوان کے ماتحت پرچہ ۳، ۱۰ نومبر 1910ء میں خان صاحب منشی فرزند علی صاحب کا ایک مضمون شائع ہوا جس میں یہ ثابت کیا گیا کہ موجودہ حالات میں احمدیوں کی نماز میں غیر احمدی اماموں کے پیچھے ہر گز نہیں ہوسکتیں۔حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اس مضمون کو بغور پڑھ کر اصلاح فرمائی اور فرمایا کہ " قرآن مجید میں ایک آیت ہے جو ہر جمعہ صبح کی نماز میں پڑھی جاتی ہے و جَعَلْنَا مِنْهُمْ اَئِمَّةً يَهْدُونَ بِاَمْرِنَا لَمَّا صَبَرُوا وَ كَانُوا بِآيَاتِنَا يُوقِنُونَ۔اس سے ثابت ہے کہ امامت انہی لوگوں کا حق ہے جو صبر کریں۔نیکیوں پر ثابت قدم اور بدی سے رکے رہیں اور ہماری آیات پر یقین رکھیں۔مسیح موعود بھی ایک ـور