حیاتِ نور — Page iv
پیش لفظ حیات نور مکرم عبد القادر صاحب ( سابق سوداگرتل) کی تصنیف ہے جس میں حضرت الحاج حکیم مولوی نوراندین بھیروی خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی درج ہیں۔آپ کی زندگی کا ایک ایک واقعہ مومن کی روح کو تازہ کرتا ہے۔ہندوستان کے احمدی بڑے عرصہ سے اس کتاب کا مطالبہ کر رہے تھے۔اب دفتر نشر و اشاعت قادیان حضور انور خلیفه لمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے اس کتاب کو شائع کرنے کی کے سعادت حاصل کر رہا ہے امید ہے کہ یہ کتاب بہت سے لوگوں آاز دیا ایمان کا موجب ہوگی۔ناظر نشر واشاعت صدر انجمن احمد میر قادیان