حیاتِ نور

by Other Authors

Page 357 of 831

حیاتِ نور — Page 357

۳۵۵ ختم نبوت کے منافی نہ ہوگی۔۲۵ ۷۔مولوی عمرالدین صاحب شملوی کا بیان ہے: لا نبی بعدی کے معنی کرنے میں ہمارے مخالفوں نے ایک طوفان بر پا کر رکھا ہے۔ہر وعظ میں بار بار لانبی بعدی کہہ کر حضرت مسیح موعود کے دعویٰ نبوت کو کفر اور دجالیت قرار دیتے ہیں۔سچ یہ ہے کہ ان لوگوں کی حالت بالکل علماء یہود کی طرح ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی نبی نہ ہونے کے یہ معنی ہوئے کہ کوئی ایسا رسول نہیں ہے جو صاحب شریعت جدیدہ ہو یا نبوت تشریعی کا مدعی ہو اور ایسا نبی ہوسکتا ہے جو آنحضرت صلعم ہی کا غلام ہو"۔۲۶ - ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب فرماتے ہیں: یہ اس (اللہ ) کا فضل ہے کہ ہم موٹی سمجھ کے انسانوں کے لئے اس نے ہر زمانہ میں انبیاء، اولیاء، صلحاء کے وجود کو پیدا کیا۔" ۹ - اخبار ”پیغام صلح کے ساتھ تعلق رکھنے والے جملہ احباب کا بیان ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ بعض احباب کو کسی نے غلط فہمی میں ڈال دیا ہے کہ اخبار ہذا کے ساتھ تعلق رکھنے والے احباب یا ان میں سے کوئی ایک سید نا و ہادینا حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کے مدارج عالیہ کو اصلیت سے کم یا استخفاف کی نظر سے دیکھتا ہے۔ہم تمام احمدی جن کا کسی نہ کسی صورت سے اخبار پیغام صلح کے ساتھ تعلق ہے۔خدا تعالیٰ کو جو دلوں کے بھید جاننے والا حاضر و ناظر جان کر علی الاعلان کہتے ہیں کہ ہماری نسبت اس قسم کی غلط فہمی پھیلا نامحض بہتان ہے۔ہم حضرت مسیح موعود و مہدی موعود کو اس زمانہ کا نبی، رسول اور نجات دہندہ مانتے ہیں۔ان حوالجات سے ظاہر ہے کہ جناب مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں حضور کو انبیا ء ہی کے زمرہ میں شمار کرتے تھے۔غیر انبیاء کے زمرہ میں حضور کو کبھی شمار نہیں کیا۔البتہ خلافت سے علیحدہ ہو کر بیشک حضور کی نبوت کا انکار کیا جو ایک لازمی نتیجہ تھا حق کو چھوڑنے کا۔